قلعہ تیراک گروپ کو ہزاروں سلام

*آپ مسیحا آپ بہادر آپ کی جواں مردی کو ہزاروں سلام*
*گرنا ڈیم کے بہتے ہوئے خطرناک جھرنوں سے مسلسل 9 گھنٹوں کی محنت سے حافظ فیضان کی نعش نکال کر کمال کردیا*
*مورخہ 2 اکتوبر بروز جمعہ شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے ایک دل دہلانے والی خبر گرنا ڈیم سے واٹس اپ کے زریعے شہر عزیز مالیگاؤں میں گونجی کے مسجد خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے امام گرنا ڈیم کے بہتے ہوئے خطرناک میں گر گئے ہیں مگر بعد میں صحیح خبر عبداللہ بھائی کے زریعے ملی کہ امام ضیاء الرحمن صاحب عافیت سے ہیں جماعت کے ساتھی اور مسجد خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مصلّی حافظ فیضان صاحب گرنا ڈیم کے بہتے ہوئے خطرناک جھرنے میں گر گئے ہیں ان کے ساتھ وہاں موجود لوگوں نے فوراً مالیگاؤں میں قلعہ تیراک 🏊 گروپ کے اراکین سے رابطہ کیا تب قلعہ تیراک گروپ کے اراکین*
*اطہر احمد المعروف تارے*
*مقبول انور*
*عرفان کایہ*
*مزمل حسین*
*اشعر انجم*
*شعیب مرزا*
*عمران مانے*
*ممتاز بھائی*
*ان تمام ہی قلعہ تیراک گروپ کے بہادروں نے موقع حادثہ پر پر فوراً پہنچ کر اپنی جان پر کھیلتے ہوئے 20 سے 25 فٹ گہرے خطرناک پانی میں اتر کر حافظ فیضان کی نعش کو تلاش کرتے رہے شام سے لیکر رات 3 سے 4 بجے تک جنگل میں وہ بھی اتنے خطرناک پانی میں اتر کر نعش کو تلاش کرنا آسان کام نہیں مگر قلعہ تیراک گروپ کے یہ جیالے اپنی جان کی پرواہ نا کرتے ہوئے نعش کو تلاش کرتے رہے بار بار ٹھنڈے پانی میں اترنا پھر باہر آنا باہر آنے پر باہر سرد موسم کی سردی الگ پھر ٹھنڈے پانی میں اترنا نعش کو تلاش کرنا یہ انتہائی کٹھن کام ہے مزید مسئلہ کہ اگر نعش کی تلاش نہیں کرتے تو نعش پانی کے بہاؤ سے صبح بہہ کر کہاں جاتی پتہ بھی نہیں چلتا مگر قلعہ تیراک گروپ کے ان جیالوں نے پورے خلوص و اخلاص کے ساتھ نعش کو تلاش کرتے رہے نا کوئی معاوضہ نا کوئی صلہ بس اللہ کی رضا کیلئے اپنی بیش قیمتی قربانی پیش کرنے والے ان جیالوں نے بالآخر حافظ فیضان کی نعش کو تلاش کرکے پانی سے باہر نکالا اور تمام قانونی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے نعش کو پولیس کے معرفت سول ہسپتال میں منتقل کیا*
*اللہ تعالیٰ قلعہ تیراک گروپ کے ان جیالوں کی جان و مال کی حفاظت فرمائے انہیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور حافظ فیضان کے کبیرہ و صغیرہ گناہوں کو معاف کرتے ہوئے جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین*

*نیک خواہشات کے ساتھ*
*علاؤالدین للّے*
*حمزہ رضا حمزہ بلڈ ڈونر گروپ*
*نوید انور*
*شعیب پلمبر*
*عزیز ریاض*
*ظہیر بھائی زیڈ ایس موبائل پوائنٹ ؛محفوظ الرحمن کاملی؛ مومن عمران؛ شروش صمد حبیب کمپاؤنڈ ؛انصاری نعمان ملک؛ عزیز وارثی؛ وسیم بھائی پیلا پمپ؛ شہزاد اختر ہوٹل والے؛ آصف بھائی زید الیکٹرانک مینارہ ہوٹل؛ عبدالاحد رحمانی فارمیسی نگر؛ مصطفی سلام سلام چاچا روڈ؛ خیال اثر اردو ٹائمز ممبئی؛ ؛ کامران حسان انصاری رونق آباد؛*
*مفتی محمد عامر عثمانی صاحب کوہ نور مسجد*
*مفتی جنید صاحب توکل مسجد*
*مفتی شعیب صاحب مسجد آمین عشرت*
*انصاری ضیاء الرحمن مسکان*
*فیاض افسر صدر خدمت خلق گروپ مالیگاؤں*
*گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں

ليست هناك تعليقات: