ملکِ ہندوستان اس وقت سنگین حالات سے گزر رہا ہے کرونا وباء سے پورا ملک حیران و پریشان ہے ایسے وقت میں ہندو، مسلم و دیگر مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں اتحّاد و بھائی چارگی کی مثال قائم کررہے ہیں وہی چند فرقہ پرست عناصر مسلسل مذہبی منافرت پھیلانے کا کام کررہے ہیں جنہیں لگام لگانا بےحد ضروری ہے یہ بات پورا ملک جانتا ہے کہ سدرشن چینل وقتا فوقتا زہر افسانی کرتا رہتا ہے جس سے ملک میں منافرت پھیلے اور ہندو مسلم اختلاف ہو
ابھی گذشتہ دنوں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے خلاف جوبات کہی ہے کہ IPS آفیسر جہادی بنیں گے اتنا ہی نہیں اس متنازعہ بیان کو نشر کرنے کیلٸے بھی کہا اس بات کو لیکر سدرشن چینل چیئرمین سریش چوہان کے خلاف FIR درج کروانے کیلٸے مقامی طور پر کل جماعتی تنظیم کے ذمہ داران سٹی پولس انسپکٹر کو تین صفحات پر مشتمل FIR کی کاپی دی جس پر سٹی پولس انسپکٹر نے اوپر تک بات پہنچانے کیلٸے یقین دلایا یہ شکایت کل جماعتی تنظیم کے اہم رکن اکبر سیٹھ اشرفی کے نام سے درج کروائی گٸ FIR کاپی پر مولانا عبدالحمید ازہری مولانا شکیل فیضی، مولانا عبدالقیوم قاسمی، فیروز اعظمی، یوسف الیاس، اطہر حسین اشرفی، حافظ اشفاق محمدی، فضل الرحمن صاحبان کے دستخط ہیں۔ بزرگ عالمِ دین مولانا عبدالحمید ازہری صاحب، مرحوم مولانا عبد الباری قاسمی صاحب، مرحوم صوفی غلام رسول قادری صاحب ،مرحوم عبدالحميد جمالی صاحب، مرحوم فضل الرحمن محمدی صاحب،مرحوم حنیف صابر صاحب و دیگر ذمہ داران نے کُل جماعتی تنظیم کی بنیاد ہی اس لیے رکھی تھی کی ظٗلم و ظالم، فرقہ پرستوں کے خلاف امن و سلامتی اتحّاد و اتفاق ، بھائی چارگی قائم کرنے کے لیے تمام مسالک و مکاتبِ فکر کے علمائے کرام ایک ساتھ کھڑے ہوں اسی موقف پر قائم رہتے ہوئے کل جماعتی تنظیم کی جانب سے مولانا عبدالحميد ازہری صاحب نے سٹی پی آئے سے مطالبہ کیا کہ سدرشن نیوز چینل کے خلاف حکومت سخت کارروائی کرے اور اس چینل کو فوری طور پر بند کرواۓ تاکہ ملک میں گنگا جمنی تہذیب اور امن وامان کی فضا قاٸم رہے اسی سلسلے میں بروز پیر کو ایک وفد شہر SP صاحب سے بھی ملاقات کرکے FIR کی کاپی دے کر ان سے بھی سدرشن چینل کو بند کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا اس موقع پر مولانا سراج احمد قاسمی، مولانا عبدالعظیم فلاحی، مولانا جمال ناصر، ایوبی قاری طفیل، شفیق فلاحی، ڈاکٹر اخلاق احمد، مولانا سفیان جمالی، ایڈوکیٹ عبدالرحمن نہال انصاری، محمد عارف نوری صاحبان موجود تھے۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق