کل رات عبداللہ نگر میں رضوان بیٹری والا کا ہنگامی دورہ...محلہ کے ساکنین میں غصہ کی لہر ‏

عبداللہ نگر الیاس مسجد کے پاس برسوں سے گٹروں کی صفائی نا ہونے کی وجہ سے گٹروں کا بدبودار پانی سڑکوں پر آجاتا ہے اور محلہ کے ساکنین کو حد درجہ تکالیف کا سامنا رہتا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کے اس علاقے میں یہ مسئلہ کم وبیش گزشتہ ایک برس سے ہے مگر کارپوریشن محکمہ اس جانب کبھی توجہ نہیں دیتا۔جس کی وجہ سے عوام کو رضوان بھائی بیٹری والا کو مدعو کرنا پڑا.محلہ کے سرکردہ افراد نے جب رضوان بھائی کو پوری تفصیل بتائی تو رضوان بھائی نے کہا کے کل صبح آپ کے صحن سے اور کے صحن کی گٹروں سے کچرہ نکالنے کارپوریش محکمہ کی پوری ٹیم آئے گی۔اس بات پر کچھ افراد نے تنزیہ جملے کہہ کے رضوان بھائی یہاں بہت بڑے بڑے لیڈر آئے اور گئے تب رضوان بھائی نے کہا کے وہ ہوگے بڑے لیڈر لیکن ابھی آپ کے سامنے آپ کا چھوٹا بھائی آیا ہے.
محلہ کے ساکنین نے کہا کے رضوان بھائی مسجد کے اندر وضو خانے میں مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کا وضو بنانا دشوار ہوگیا ہے شکایت سننے کے بعد رضوان بھائی نے فورا افسران سے رابطہ کیا اور جلد از جلد کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا اور یہ مطالبہ بھی کیا کے مچھر مارنے کی مشین بھی ساتھ لیکر آئیں تاکہ پورے محلہ میں مچھروں کا خاتمہ ہو اس کے بعد آج صبح کارپوریشن محکمہ کے لوگ پہنچے اور جنگی پیمانے پر کام شروع ہوا
آج ٹھیک ساڑھے پانچ بجے اسی معاملے کو لیکر رضوان بھائی ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنس کی آفس پہنچے اور کافی بیباکی سے اپنی باتیں منوائی...!*
*نوٹ:- رضوان بھائی نے گٹریں صاف کروانے کے لئے عبداللہ نگر کی عوام سے گزارش کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں کے پاس کا اتیکرمن نکالیں تاکہ گٹریں اچھی طرح صاف ہوجائے اور دوبارہ آپ کو تکالیف کا سامنا نا رہے عبداللہ نگر کی عوام نے رضوان بھائی کا ساتھ دیا اور کارپوریشن کے ساتھ تعاؤن کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں کے پاس سے اپنے ہاتھوں سے اتیکرمن صاف کیا.اسی طرح رضوان بیٹری والا نے مالیگاؤں شہر کی عوام سے یہ اپیل کی ہے کے عوام اپنے اپنے گھروں کے صحن میں اتیکرمن نا کریں کیوں کی آپ اتیکرمن کرتے ہو اس وجہ سے گٹریں صاف نہیں ہو پاتی اور آپ کے بچے طرح کی بیماریوں میں ملوث ہوجاتے ہیں
                        ازقلم✍🏻اشتیاق انصاری

ليست هناك تعليقات: