راجستھان ( نامہ نگار) :
اساتذہ کا بیباک ترجمان اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ۱۱۱۳۸ کا ریاست راجستھان کی ریاستی مجلس عاملہ کا اعلان قومی مجلس عاملہ کی آن لائن میٹنگ میں قومی صدر چودھری واصل علی صاحب کی تجویز پر اور تنظیم کے بانی و جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد کی اجازت سے متفقہ طور پر تنظیم کے عہدوں پر تقرری کا عمل انجام پایا، جس میں ریاستی سرپرست خورشید احمد ضلع اجمیر اور ریاستی صدر کے عہدے پر محترمہ سیما بھاٹی ضلع بیکانیر کو فائض کیا گیا، اس کے علاوہ ریاستی قانونی انچارچ انصار انصاری ایڈووکیٹ، ریاستی سینئر نائب صدر محمد ساہون کاٹپوری ضلع بھرتپور، ریاستی نائب صدر محمد حنیف ضلع جھنجونو، ریاستی نائب صدر محمد نعمان ضلع سوائی مادھو پور، ریاستی جنرل سکریٹری الطاف حسین ضلع جیپور، ریاستی جوائنٹ سیکرٹری رضوان الدین انصاری ڈسٹرکٹ کوٹا، سیکریٹری محمد ناصر ضلعی ٹونک، ریاستی تنظیم سیکرٹری محمد اسلام خان ضلع چورو، ریاستی تنظیم سیکرٹری غیاث الدین غوری ضلع کوٹہ، ریاستی تنظیم سیکرٹری محمد حنیف مالپورہ ضلع ٹونک، ریاستی خزانچی محترمہ ڈاکٹر شمع خان ڈسٹرکٹ چتور گڑھ، ریاستی میڈیا انچارج محمد نعمان ڈسٹرکٹ سوائی مادھو پور، ریاستی سوشل میڈیا انچارج ارشاد خان ضلع بھیل وارہ، اسٹیٹ آڈیٹر اس عہدے پر عمران حسین رنگریز ڈسٹرکٹ کوٹہ، اور ریاستی ایگزیکٹو ممبر پر ان ممبران کو نامزد کیا گیا،
۱) محمد ندیم ضلع سوائی مادھو پور (۲) محمد علی رنگریز ضلع بھیل واڑہ (۳) محمد سلیم ضلع جودھ پور، سید عرفان علی ضلع جھلاواڑ، کفیل احمد چستی ضلع جودھ پور، نیاز احمد ضلع سیکر، خوشبو علی ضلع کوٹہ نامزد کیا گیا،
تنظیم کی ریاست میں تشکیل سے ریاست بھر میں خوشی کو لہر دوڑ رہی ہے، اور ریاستی اساتذہ میں بھی اس تشکیل سے خوشی ظاہر کی ہے، محبان اردو میں بھی اس تعلق سے خوشی ظاہر کی اور اُمید کی ہیں کہ ریاست میں ٹیچرس، طلباء، کے مسایل کی یکسوئی کے لئے، اور اردو زبان کی ترقی کے لئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 راجھستان میں اسی طرح سے کام کرتی ریے گی۔ اطلاع قومی صدر چودھری واصل علی نے دی ہے۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق