جنتادل کا وفد ناسک ضلع کلکٹر سے ملا، پیر تک مثبت فیصلے کی یقین دہانی


مالیگاؤں 24 ستمبر 2020 بروز جمعرات : شام 7 سے صبح 7 تک کے غیر ضروری کرفیو کے خلاف ایک وفد آج شام ساڑے چار بجے جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری، متحدہ محاذ رابطہ کار  *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی* کی قیادت میں ناسک ضلع کلکٹر  سے ملا. مہاگٹھ بندھن اگھاڑی گٹ نیتا محترمہ *شان ہند نہال احمد صاحبہ* کی دستخط سے وفد نے کرفیو کے خلاف لیٹر ضلع کلکٹر کو دیا. ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے ضلع کلکٹر کو شہر کے حالات سے متعارف کرایا، مالیگاؤں میں غیر ضروری کرفیو کی وجہ سے شہر میں چھوٹا بڑا کاروبار کرنے والے نیز شہریان و مالیگاؤں کی معیشت پر قریب پندرہ منٹ تک چرچا ہونے کے بعد ضلع کلکٹر نے مالیگاؤں میں نافذ کرفیو سے متعلق پیر تک مثبت فیصلہ لینے کا یقین دلایا. وفد میں *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی* کے علاوہ *کارپوریٹر منصور شبیر اور عبدالرحمٰن انصاری* شامل تھے.
               *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی* نے ضلع کلکٹر کی باتیں سمجھنے کے بعد اِس خبر کے ذریعے یہ اعلان کیا کہ جمعہ کو جنتادل آفِس پر رات 9 بجے ہونے والی میٹنگ کو ملتوی کیا جاتا ہے، پیر تک ضلع کلکٹر کا اگر کوئی مثبت فیصلہ نہیں آیا تو اُس صورت میں رات کے غیر ضروری کرفیو کے خلاف جنتادل بشمول مہاگٹھ بندھن اگھاڑی آگے کا لائحہ عمل طئے کرے گی.
*شیخ انیس مستری*
ترجمان جنتادل سیکولر مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں: