مجلس ابناء قدیم ‏نے ‏معصوم عائشہ کو ‏مبارک باد دی ‏اور دعاؤں کے ‏ساتھ حوصلہ افزائی کی

معصوم عائشہ کی سمجھداری

کھوئی ہوئی  97000 کی سونے کی چَین واپس دے دی

ارحان گولڈ پر سونے کی چَین کی قیمت معلوم کرنے کے لیے آۓ شارق احمد ساکن گلی نمبر ایک نیاپورہ نے جاتے وقت غلطی سے اپنی سونے کی چَین گرادی شارق احمد کے جانے کے بعد وہ چَین معصوم عائشہ نے اُٹھا کر اپنے والدین کو دی۔ سعیدخان نے اپنی اہلیہ پروین اور اپنی بیٹی عائشہ کو لے کر ارحان گولڈ پہنچے۔ باہر سیڑھیوں پر اُن کی 6 سالہ بیٹی عائشہ سعید خان کو یہ چَین ملی۔ عائشہ کے والدین نے اپنی ایمانداری اور دیانتداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارحان گولڈ پر چَین جمع کروادی۔ شارق احمد ساکن نیاپورہ کو یہ سونے کی چَین واپس کرنے پر اُنہوں نے عائشہ اور اُن کے والدین کی گلپوشی کی عائشہ کو پانچ ہزار کی سونے کی چَین تحفہ میں دی۔ 

(مجلس ابناءقدیم مدرسہ اسلامیہ کے صدر اراکین نے عائشہ اور انکے والد کو نقد ھدیہ اور تحفہ پیش کیا اور نیک خواہشات پیش کی)

ليست هناك تعليقات: