اللہ نے جب سے انسان کی تخلیق کی ہے تب سے انسانوں کو اسباب کا مکلف بنایا ہے۔ اللہ تبارک و تعالی نے 18 ہزار مخلوق پیدا کی ہیں اور ان میں انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے، تکلیف، خوشی ، بیماری اور صحت کو انسانی فطرت کا حصہ بنایا ہے احادیث کے مطابق بیماری بھی ایمان والوں کے لئے گناہ کی کمی اور درجات کی بلندی کا ذریعہ ہے اور جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو طبیب یا ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے ڈاکٹر اسے دوائیں تجویز کرتا ہے
جس طرح ڈاکٹری پیشے کو مقدس سمجھا جاتا ہے اسی طرح دوائیں فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور والوں کا شمار بھی اسی مقدس پیشے میں ہوتا ہے آج عالمی یوم فارمیسسٹ ہے اور کورونا مہاماری میں غریبوں کو علاج و معالجہ میں بہت ساری دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مہنگی دوائیں خریدنا سب کے بس میں نہیں رہتا ، بعض لوگ چندہ کرکے لوگ اپنا علاج کرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ میں تمام ہی میڈیکل اسٹور سے منسلک تمام افراد کو عالمی یوم فارمیسسٹ کی مبارک باد دیتا ہوں اور یہ گزارش کرتا ہوں کہ مہنگائی کے اس دور میں اپنے پیشے کو انسانی خدمت کا ذریعہ بنائیں اور غریبوں کو رعایتی قیمت میں دوائیں فراہم کریں تاکہ غریب اور ضرورت مندوں کا علاج بروقت ہوسکے ۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق