ممبئ۔۔
ہمارے نمائندہ کو ممبئی سے انجمن مسلم شاہ برادری مہاراشٹر کے نائب صدر عبداللطیف پہلوان صاحب نے معلومات دی کہ
آج مورخہ ۲۹ ستمبر ۲۰۲۰ بروز منگل دوپہر تقریبا ۱ بجے
شری دھننجئے منڈے صاحب وزیر برائے سماج کلیان حکومت مہاراشٹر کی صدارت میں سرکاری ریسٹ ہاوس ۔سہیادری ۔ملابار ہل ممبئی میں واقع وسنت راؤ ہال میں دھولیہ شہر کے ہر دل عزیز ایم۔ایل۔اے۔عالی جناب فاروق شاہ صاحب کی کوشش سے بلوایئ گئی میٹنگ منعقد ہوئی ۔
اس میٹنگ میں شاہ۔چھپربند ۔فقیر سماج کے طلبہ و افراد کو ویمکت جاتی کے کاسٹ سرٹیفکیٹ اور ویلیڈیٹی حاصل کرنے میں پیش آنے والی دشواریوں کے سدباب کے لئے سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔
اس اعلی سطحی راؤنڈ ٹیبل میٹینگ میں۔۔عالی جناب فاروق شاہ صاحب ایم۔ایل۔اے
۔۔۔۔انجمن مسلم شاہ برادری مہاراشٹر کے ریاستی صدر حاجی عبدالرحمن شاہ ۔
۔۔عبداللطیف پہلوان ۔نائب صدر انجمن مسلم شاہ برادری مہاراشٹر ۔
۔۔حاجی انیس شاہ صاحب۔کارپوریٹر مالیگاوں میونسپل کارپوریشن
۔۔دھولیہ شہر سے
ذاکر شاہ سر
۔۔۔عبالوہاب شاہ صدر دھولیہ شہر انجمن مسلم شاہ برادری ۔
۔۔آصف ملا شاہ صاحب۔
۔عبدالحمید (انا) شاہ صاحب
۔۔محمد مصطفی شاہ صاحب
۔۔انیس شاہ سر سیکریٹری دھولیہ ۔۔
اور شاہ برادری کے ہمدرد اور عالی جناب شاکر شیخ صاحب اسکے علاوہ محکمہ سماج کلیان مہاراشٹر منترالیہ کے چیف سیکریٹری ۔جوائنٹ سیکریٹری ۔۔ڈیسک آفیسرس ۔۔مہاراشٹر سماج کلیان محکمہ کے کمشنر ۔۔ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سنشودھن و پرشکشن سنستھا BARTI پونہ کے چیف ڈائریکٹر اور متعلقہ محکمہ کے اعلی آفیسرس موجود رہے۔باقاعدہ آج کی میٹینگ کی پروسیڈنگ لکھی گئی ۔
اس اعلی سطحی میٹنگ میں سب سے پہلے صدر میٹنگ دھننجئے منڈے صاحب نے تمام شرکاء کو استقبال کیا اس کے بعد شاہ برادری کی جانب سے دھولیہ شہر کے ہر دل عزیز ایم ایل اے جناب فاروق شاہ صاحب نے مراٹھی زبان شاہ برادری کو درپیش مسائل کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا۔اور مذکورہ مسائل تحریری طور پر بھی وزیر موصوف کو پیش کیا۔
اس کے بعد انجمن مسلم شاہ برادری مہاراشٹر کے ریاستی صدر حاجی عبدالرحمن شاہ صاحب اور فاروق شاہ صاحب (ایم ایل اے ) کی ایما پر جناب شاکر شیخ صاحب نے سن 1820سے 2015 تک کس طرح ہر دستاویز میں شاہ ۔فقیر۔چھپربند یہ ایک ہی سماج ہے اسے ثابت کیا اور دستاویزی ثبوت بھی صادر کیا۔کس طرح ممبئی ہائی کورٹ ۔ناگپور بینچ کے مثبت آرڈر کو سابقہ حکومت کے آفیسرس نے غلط راہ پر لے گئے ۔میٹنگ میں بتایا گیا کی کورٹ نے صاف طور سے کہا کی پری پترک یا لیٹر نکال کر رہنمائی نہ کی جائے بلکہ قانون میں ترمیم کی جائے۔
اس پر آج کی میٹینگ میں ۲۲۱ صفحات پر مشتمل دستاویزات صادر کئے گئے ۔گزارش کی گئی کہ
کھتری کمیشن کی رپورٹ اور تقریبا دو درجن سے زائد کیسیس میں ہائی کورٹ نے شاہ ۔فقیر۔چھپربند کو ایک ہی سماج مانا ہے۔اس لیے اس تعلق سے قانون میں ضروری ترمیم کرکے شاہ۔چھپربند فقیر کو ایک ہی سماج مانتے ہوئے ویمکت جاتی کا کاسٹ سرٹیفکیٹ اور ویلیڈیٹی دی جائے ۔
فاروق شاہ صاحب اور حاجی عبدالرحمن شاہ نے وزیر موصوف کو اس کی سنگینی سے آگاہ کیا۔
وزیر موصوف نے تمام آرگومینٹ کو بغور سنا۔۔دستاویزات کا مطالعہ کیا اور پھر کہا کہ پوری بات میری سمجھ میں آگئی ہے ۔شاہ۔چھپربند فقیر ایک ہی سماج ہے اور اس سماج کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔ہائی کورٹ کے آرڈرز اور کھتری کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد جلد ہی شاہ۔چھپربند۔ فقیر سماج کے حق میں ضروری ترمیم کی جائے گی۔
تمام شرکاء نے میز تھپ تھاپا کر اور ایم ایل اے جناب فاروق شاہ صاحب نے وزیر موصوف کا خصوصی شکریہ ادا۔
اس طرح آج کی یہ اعلی سطحی راؤنڈ ٹیبل میٹینگ صد فی صد کامیاب رہی۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق