گٹ نیتا کی قانونی حیثیت شان ہند نہال احمد کو ہی ہے


مالیگاؤں 21 ستمبر بروز پیر : شہر مالیگاؤں سے 2 اہم سیاسی جماعتوں نے مل کر *مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب* اور *ساتھی بلند اقبال صاحب* کی کوششوں سے شہریان کی خواہش پر مہاگٹھ بندھن اگھاڑی بنا کر 2017 کارپوریشن کا الیکشن کانگریسی بدعنوانیوں کے خلاف لڑے. الیکشن کی بعد مہاگٹھ بندھن اگھاڑی کا گٹ تمام کارپوریٹرس کے اتفاق رائے سے بنا جس کے *گٹ نیتا کے طور پر تمام کارپوریٹرس نے ساتھی بلند اقبال صاحب* کو تسلیم کئے. 
               مہاگٹھ بندھن اگھاڑی گٹ نیتا ساتھی بلند اقبال صاحب کے وصال کرجانے کے بعد تمام کارپوریٹرس کے مشورے و اتفاق رائے سے *کارپوریٹر شان ہند نہال احمد کا گٹ نیتا کے طور پر انتخاب ہوا.* بعد ازاں 21 نومبر 2019 کو شان ہند نہال احمد کو مہاگٹھ بندھن اگھاڑی کے گٹ نیتا ہونے کا قانونی لیٹر ناسک ڈویژنل کمشنر کی جانب سے کارپوریشن کمشنر کو دیا گیا. جس کے مطابق موجودہ باڈی کی مدت کے ختم ہونے تک شان ہند نہال احمد ہی مہاگٹھ بندھن اگھاڑی کی گٹ نیتا ہونے کی قانونی حیثیت رکھتی ہے. 
               مگر اپنے یہاں کا باوا آدم ہی نِرالہ ہے کہ کچھ مفاد پرست بدعنوانوں کے اشارے پر 14 ستمبر 2020 کو مالیگاؤں کارپوریشن سے ناسک ڈویژنل کمشنر تک مہاگٹھ بندھن اگھاڑی کے گٹ نیتا کو لیکر جو نوٹنکی برسراقتدار کی جانب سے کھیلی جارہی تھی اور لیٹر بازی کرکے اگھاڑی کے گٹ نیتا پر قانونی سوال اُٹھائے اور گٹ نیتا کا دعویٰ کسی کو پیش کیا گیا. جس پر ڈویژنل کمشنر ناسک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کو پھٹکار لگائی کے ہر بات میں لیٹر بازی کر کے تنازعات پیدا کرنا بند کرو، اور اسی کے ساتھ آج 21 ستمبر 2020 کو کارپوریشن نگر سچیو میں ایک لیٹر ڈویژنل کمشنر نے دیا جس میں مہاگٹھ بندھن اگھاڑی کی گٹ نیتا شان ہند نہال احمد کو ہی قانونی طور پر تسلیم کیا گیا، یاد رہے 21 نومبر 2019 کے ڈویژنل کمشنر کی جانب سے موصول لیٹر میں بھی واضح طور پر مہاگٹھ بندھن اگھاڑی کے گٹ نیتا کی قانونی حیثیت شان ہند نہال احمد کو ہی تھی.

*پریس نوٹ*
جاری کردہ :
*سہیل عبدالکریم*
ترجمان جنتادل سیکولر مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں: