شہرِ عزیز مالیگاؤں کے ہونہار طالبِ علم ‏SSC ‎سٹی ٹاپر مومن شاویز عمران جمیل صاحب کا فریڈم ایلون اسٹار سوسائٹی اور ندرت پبلک لائبریری کیجانب سے والہانہ استقبال کیا گیا







*مالیگاؤں شہر کے طلبہ وطالبات کی کامیابی سے جو مسرت ہوئی ہے اسے لفظوں میں بیان کرنے یا اس کے احساس کو الفاظ کے سانچے میں ڈھال کر پیش کرنے کے لئے میرے پاس موثر الفاظ کی کمی ہے۔(ابراہیم مختار انقلابی)*

*طلبہ تعلیم و ہنر کے میدان میں اپنا لوہا منوائیں بہترین خواب دیکھیں اور خوابوں کی تعبیر کیلئے انتھک کاوشیں کریں۔(احمد نعیم)*

*بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سابق صدر جمہوریہ ہند کی شخصیت کو آئیڈیل بناکر ملک کیلئے خدمات انجام دیں۔(ندیم نعیم)*

*طلبہ مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اسی نہج پر عمل پیرا ہوکر ایک عالمی شہرت یافتہ شخصیت بن کر ملک کا نام روشن کریں۔(محمد اسماعیل پلمبر)*


مالیگاؤں ۔05/ آگست( پریس ریلیز) ہارون انصاری اردو ہائی اسکول مالیگاؤں کے ذہین طالب علم ہمارے بہت ہی عزیز دوست مشہورافسانہ نگار،معروف نقاد و ماہر اردو زبان، شہر یار ادب،عالم ادبیات،قلندرِاردو ادب کشورِ ہندوستان محترم عالیجناب عمران جمیل صاحب کے صاحبزادے محترم جناب مومن ساویز عمران جمیل صاحب نے SSC میں 20%95 فیصد نمبرات حاصل کر کے مالیگاؤں شہر کے سٹی ٹاپر رہے،صدرواراکین فریڈم ایلیون اِسٹار اِسپورٹس ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سُوسائٹی کے ہاتھوں محترم کا استقبال کیا گیا اس موقع پر سوسائٹی کے خازن ابراہیم مختار انقلابی صاحب نے کہا کہ میں اگرچہ تاریخ کا ادنی طالب علم ہوں؛ لیکن اپنے ناقص علم اور محدود تجربات کی روشنی میں اس نتیجے تک پہونچاہوں کہ انسانی تاریخ میں آج تک تعلیم کے بغیر کسی قوم نے نہ تو ترقی کی قابل اطمینان منزلیں طے کی ہیں اور نہ ہی مستقبل میں کر سکتی ہیں،اس لئے تعلیمی انقلاب کے اس دور میں میرا آپ کو یہ پیغام ہے کہ آپ تعلیم کے مضبوط ومستحکم زینے پر چڑھ کر اپنے طے شدہ منزل تک پہونچتے ہوئے انسانی برادری کو اپنی عظمت کا احساس دلائیں اگر ایسا نہیں کریں گے تو نہ صرف آپ کو اپنی منزل بہت دور محسوس ہوگی؛ بلکہ آپ سماج پر کوئی مثبت اثر ڈالنے میں بھی ناکام ثابت ہوں گے، یہ باتیں گزشتہ روز SSC کا رزلٹ آنے کے بعد مالیگاؤں شہر کے کامیاب طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فریڈم ایلیون اِسٹار سوسائٹی کے خازن ابراہیم مختار انقلابی صاحب نے اپنے اہم پیغام میں انہوں نے مومن ساویز عمران جمیل سے کہا کہ مجھے آپ کی اور مالیگاؤں شہر کی طلبہ وطالبات کی کامیابی سے جو مسرت ہوئی ہے اسے لفظوں میں بیان کرنے یا اس کے احساس کو الفاظ کے سانچے میں ڈھال کر پیش کرنے کے لئے میرے پاس موثر الفاظ کی کمی ہے تاہم میں اس یادگار موقع پر آپ کے حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں اور اتنا کہنا چاہونگا کہ آپ اپنی اس کامیابی کو آخری کامیابی سمجھ لینے کی بجائے اسے ترقی کا پہلا زینہ تصور کرتے ہوئے خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم کریں تاکہ آپ کامیابی کی ہر منزل کو آسانی سے پانے والوں میں اپنا نام شامل کرا سکیں،واضح رہے کہ سال 2020 کے SSC امتحان میں مالیگاؤں شہر کی طلبہ وطالبات نے شرکت کی اور امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی، مالیگاؤں شہر کے سٹی ٹاپر مومن ساویز  عمران جمیل صاحب کا نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں،سوسائٹی کے رکن احمد نعیم صاحب نے کہا کہ آپ اس ملک کا مستقبل اور اپنی قوم کا وقار واعتبار ہیں آپ پر نہ صرف ہمیں ناز ہے بلکہ آپ سے ہر تعلق رکھنے والوں کو کافی امیدیں وابستہ ہیں،اب ان کی امیدوں پر کھرا اترنا آپ کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے جس سے کسی بھی صورت میں آپ خود کو الگ کرکے نہیں دیکھ سکتے،انہوں نے کہا کہ میٹرک میں کامیابی گویا مستقبل کی جانب آپ کے سفر کی شروعات ہے اور آپ اپنے اس طویل سفر میں تعلیمی مشن اور کتابوں سے لگ کر بہت کچھ کر سکتے ہیں بلکہ میں تو یہ کہونگا کہ شاید دنیاوی ترقی کا کوئی بھی میدان ایسا نہیں جسے آپ تعلیم کی بدولت سر نہ کرلیں لیکن ان سب کے لئے آپ کا فرض یہ ہے کہ آپ خود کو ثابت کرنے کا عہد کریں تاکہ آپ کی کوششیں اور آپ کی جد وجہد ملک و قوم کی قابل رشک ترقی وخوشنودی کا ذریعہ بن سکیں،سوسائٹی کے سیکرٹری ندیم نعیم صاحب نے کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سابق صدر جمہوریہ ہند کی شخصیت کو آئیڈیل بناکر ملک کیلئے خدمات انجام دیں۔سوسائٹی کے رکن اسماعیل پلمبر صاحب نے کہا کہ عام طور پر لوگوں کا خیال یہ ہے کہ کچھ پانے کے لئے کچھ کھونا پڑتا ہے مگر میں آپ سے بڑی ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کہونگا کہ آپ کے پاس کھونے کی کوئی چیز ہی نہیں بس موقع کچھ پانے کا ہی ہے اس لئے اپنے ہاتھوں سے اس خوبصورت موقع کو جانے نہ دیں اور اپنا تعلیمی سفر جاری اس طرح آگے بڑھیں کہ آپ کے کردار سے ملک وقوم کا نام روشن ہو۔آخر میں سوسائٹی کے رکن رضوان لطیف صاحب نے دعائیہ کلمات کہتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک عمران جمیل صاحب کے صاحبزادے مومن ساویز عمران جمیل صاحب کا مستقبل روشن رکھے دینی و عصری تعلیم سے سرفراز فرمائے دونوں جہاں کی کامیابی نصیب فرمائے ماں باپ کا فرمانبردار بنائے ہمیشہ خوش رکھے نماز کا پابند بنائے دنیاوی چکاچوند سے حفاظت فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین
*نیک خواہشات و دعاگو:* *کارپوریٹر حاجى محمد انیس شاہ(صدر)،کلیم احمد ماڈرن(سابق کارپوریٹرسرپرست)،جمشید عرفات(پترا والے سرپرست)،سعید احمد(ہوٹل والے سرپرست)،قاری محمد غفران(اڈے والے سرپرست)،حاجی وسیم انیس احمد شاہ،اشفاق کلیم (نائب صدر)،ندیم نعیم(سِکریٹری)،فہیم مٹھائی والا(نائب سکریٹری)،اِبراہیم مُختار اِنقلابی(خَازِن)،مُزمل MBA،افضال احمد(پاپےڈرائیور)،محمد اسماعیل پلمبر،رضوان لطیف،احمد نعیم،عبدالمتین شاہ،فرید احمد مٹھائی والا، امتیاز ملک،جمیل احمد جمیل،طاہر شاہ،وسیم شاہ،محمّد ثاقب MS،محمد ریحان آرٹ،اقبال احمد(ڈرائیور)،شفیق احمد،ارشد غفران،صدراراکین و سرپرست فریڈم ایلیون اِسٹار اِسپورٹس ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سُوسائٹی رجسٹرڈ حَسَن پُوره، مالیگاؤں*
*صدرواراکین نُدرت پبلک لائبریری رجسٹرڈ حسن پورہ مالیگاؤں*

ليست هناك تعليقات: