مالیگاؤں گانٹھ پیکنگ ورکرز کی پیر کے روز سے ہڑتال


آج بروز صبح گیارہ بجے انصاریہ گراؤنڈ پر مالیگاؤں شہر پیکنگ ورکرز یونین کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیکنگ مزدوری کم ہونے جیسے مسائل پر لی گئی۔
آج کی اس میٹنگ میں شریک تمام ہی پیکنگ مزدوروں اور یونین کی جانب سے مشترکہ طور پر فی گانٹھ پر 2روپیہ مزدوری بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا ۔
گزشتہ 6مہینے پہلے شہر کے تمام گانٹھ پریس مالکان سمیت شہر ایس پی ، کلیکٹر اور تحصیلدار پرانت آفیسر وغیرہ کو یونین کی جانب سے مزدوری بڑھانے کے مطلق لیٹر دیا گیا تھا لیکن 6مہینے گزر جانے کے بعد بھی پریس مالکان کی جانب سے گانٹھ پیکنگ مزدوری نہیں بڑھائی گئی جس کی وجہ سے کل بروز پیر سے مالیگاؤں شہر گانٹھ پیکنگ ورکرز یونین کی جانب سے مکمل طور بند (ہڑتال)کا اعلان کیا جاتاہے۔
آج کی اس میٹنگ میں
*وصی احمد انصاری( شیوسینا کامگار پرمکھ)*
*شیخ اظہر (صدرسائزنگ کامگار سنگھٹنا)*
*انور خان شمشیر خان (صدر مالیگاؤں شہر گانٹھ پیکنگ ورکرز یونین)*
*اکبر خان (سیکرٹری مالیگاؤں شہر گانٹھ پیکنگ ورکرز یونین)*
وغیرہ نے اپنی باتوں کو ورکروں کے سامنے رکھا اور انہیں متحد ہوکر جمھوری طرزپر اپنے حق حاصل کرنے کی تلقین کی۔

*نوٹ :--*
*تمام ہی گانٹھ پیک کرنے والے مزدور کل سے اپنا کام بند کردے اور کل صبح انصاریہ گراؤنڈ پر پہنچے*

*منجانب:-------*
*مالیگاؤں شہر گانٹھ پیکنگ ورکرز یونین*

کوئی تبصرے نہیں: