تاج ملک سوسائٹی کا سیاست سے پرے ڈاکٹروں کے تئیں مخلص کارنامہ۔لا ک ڈاؤن کے اصلی ہیروز کو سچا خراج تحسین


پریس ریلیز .گذشتہ دنوں تاج ملک ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی عائشہ نگر کی جانب سے وزیراعلیٰ مہاراشٹر جناب ادھوٹھاکرے صاحب  و وزیر صحت جناب راجیش ٹوپے صاحب کو ایک مکتوب روانہ کیا گیا 
جس میں مطالبہ کیاگیا کہ لاک ڈاؤن کے ایام میں عائشہ نگر بسم اللہ نگر دیانہ شیوار و اطراف کے علاقوں میں جن ڈاکٹروں نے اپنی اپنے اہل خانہ کی پرواہ کئے بغیر رات و دن مریضوں کی خدمت کرکے انسانیت کو زندہ رکھا ایسے ڈاکٹروں کو انکی خدمات کے عوض مناسب سرکاری امداد سرکاری سند سے حوصلہ افزائی کی جاۓ
وزیراعلیٰ کو یہ بھی بتایا گیا کہ کرونا جیسی وبائی امراض میں جہاں کچھ بے ضمیر نام نہاد ڈاکٹروں نے اپنے دواخانوں اسپتالوں کو بند کردیا تھا عوامی رابطہ بھی منقطع کردیا تھا جس کے سبب مالیگاؤں میں 1000 سے 1200 اموات ہوئی ۔ وہی مالیگاؤں کے ان ڈگری کے چھوٹے مگر دل کے بڑے ڈاکٹروں نے مریضوں کو بنا مذہب و ملت کے بھید بھاؤ کے مریضوں کی خدمات انجام دی لہذا انکی حوصلہ افزائی کی جاۓ وہ ڈاکٹر درج ذیل ہے 

*1 ڈاکٹر تجمل حسین انصاری عائشہ نگر مین روڈ LCEH*
*2 ڈاکٹر محمد راشد  عائشہ نگر مین روڈ  BUMS*
*3 ڈاکٹر آر این پاٹل معراج العلوم مسجد کے پاس RMP*
*4 ڈاکٹر پیغام الحق انصاری BUMS عائشہ نگر سرکاری دواخانہ کے پاس*
*5 ڈاکٹر ثناء کوثر  BUMS*
*6 ڈاکٹر عبد الرحیم DHMS*
*7 ڈاکٹر عبدالمجید BEMS عائشہ نگر مین روڈ مبین حلوائی کے بازو میں*
*8 ڈاکٹر عارج وقار بسم اللہ نگر عمر کرانہ کے پاس  BEMS*
*9 ڈاکٹر نہال عبدالرشید DHSM. B SC DMLT* 
 *10 ڈاکٹر رضوانہ مسز ڈاکٹر نہال BUMS خانقاہ مجددیہ مسجد کے پاس نیا اسلام پورہ*
*11 ڈاکٹر محمد سلمان ابو سعید  BEMS مدر عائشہ اسکول کے پاس دیانہ شیوار*

اسی طرح پورے مالیگاؤں شہر کی طبی نمائندگی کرتے ہوئے *سکس سگما ہاسپٹل* نے پورے لاک ڈاؤن میں مسلسل ڈائلیسس کے مریضوں کو طبی خدمات پہنچائی لہذا اس ہاسپٹل کے تمام اسٹاف کو بھی مناسب حوصلہ افزائی کی جاۓ 
وزیراعلیٰ و زیر صحت کے دفاتر کے علاوہ اس مطالباتی خط کی کاپی ناسک ضلع کلکٹر، ناسک ضلع ہیلتھ آفیسر ، مالیگاؤں ایڈیشنل کلکٹر، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر، مالیگاؤں ہیلتھ آفیسر و دیگر محکموں میں صدر سوسائٹی مجاہد انیس کی دستخط سے روانہ کی گئی ہیں

کوئی تبصرے نہیں: