۷؍ اگست ۲۰۲۰ء بروز جمعہ بعد نماز جمعہ مسجد حجن عائشہ فاروق درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی چندن پوری روڈ مالیگاؤں میں نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے خطیب ملت صوفی انیس احمد قادری صاحب ننے کہا کل بروز جمعرات دنیائے اہل سنت کا عظیم نقصان بہ شکل خلیفہ حضور مفتی اعظم مہاراشٹر حضور اشرف الفقہاء حضرت علامہ مولانا الحاج مفتی مجیب اشرف صاحب علیہ الرحمہ اس دار فانی کو الوداع کہا ۔ عالِم کی موت عالم کی موت ہوا کرتی ہے خطیب ملت نے فرمایا کہ مفتی اعظم مہاراشٹر نے اہل سنت کی تبلیغ ترویج و اشاعت کے لیے پوری زندگی وقف کردی تعویذات کے ذریعے پریشان حال لوگوں کو اللہ کے فضل سے لوگوں کی دادرسی کی۔ بارگاہ حضور اشرف الفقہا کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خطیب و امام مسجد ہٰذا حافظ محمد اسمٰعیل اشرفی صاحب نے کہا کہ اہل سنت کے بڑے بڑے اکابر علما و مشائخ کا اس دنیا سے رخصت ہونا اہل سنت و جماعت کا عظیم نقصان ہے علم کے اعتبار سے بڑا کارنامہ ہے۔ علم کے اعتبار سے بڑا کارنامہ ہے۔ دعوت و تبلیغ کے ساتھ روحانی طور پر بڑی قربانی ہے۔ جانشین صوفی ملت پیرزادہ نورالعین صابری صاحب نے کہا کہ صوفی ملت حضرت صوفی غلام رسول صاحب قادری علیہ الرحمہ بانی دارالعلوم فیض القرآن بینا و نابیناؤں کا مدرسہ کے بہت اچھے مراسم رہے۔ مفتی اعظم مہاراشٹر علیہ الرحمہ کا اسوۂ اہل سنت کے لیے بہترین گائیڈلائن ہے۔ اور ان کے کام کے طریقے میں کامیابی ہے پورے مہاراشٹر ہی میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں انھوں نے دین کی تبلیغ کی اور بھٹکے ہوئے لوگوں کو نیک راستے پر لانے کی کوشش کی۔ آج ایک بڑا طبقہ ان کے وصال سے غمزدہ ہے ہم اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ پاک حضور مفتی اعظم مہاراشٹر کے درجات کو بلند فرمائیان کے فیوض سے مالا مال فرمائے ان کے دیگر اہل خانہ کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ قرآن خوانی کے ذریعے حضور مفتی اعظم مہاراشٹر کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور آج بروز سنیچر صبح ۱۱؍ بجے دارالعلوم اہل سنت فیض القرآن بینا و نابیناؤں کا مدرسہ لڑکیوں کا مدرسہ عائشہ معصوم یتیم خانہ درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی میں صدر مدرس حافظ محمد اسمٰعیل اشرفی مولانا مختار اشرفی حافظ ساجد اشرفی حافظ عرفان رضا حافظ محمد یاسین نابینا مدرس حافظ ذاکر صوفی بلال صابری، اور طلبا و طالبات نے حضور اشرف الفقہا کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کی، قرآن خوانی اور دعا ہوئی ۔ حاضرین: قاری نور محمد چشتی، الحاج شکیل احمد درگاہی، صوفی سعید احمد سعدی، سیٹھ محمد یعقوب رضوی، اشرفی عبدالماجد شکاری، سیٹھ اکبر اشرفی، ڈاکٹر خالد پرویز، سعید فٹر، فیروز فٹر، سامو سیٹھ، صوفی قاسم چشتی، حکیم محمد صابر، حامد بابا، انوار اشرفی، شریف ریتی والے، سلیم اشرفی، رفیق شاہ، طیب بابا، یونس اشرفی، چراغ ٹرالی والے صاحبان
فقط: ناظم اعلیٰ صوفی جمیل احمد قادری ٹیلر9175001472
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق