شہر مالیگاؤں کی نثر نگاری، تحقیق، تاریخ، شاعری، طنزو مزاح نگاری اور تاریخ نویسی کے لئے مشہور شخصیت ڈاکٹر الیاس صدیقی صاحب کی دختر اور مشہور شاعر، محقق، نقاد اور تاریخ داں ڈاکٹر اشفاق انجم صاحب کی بہو ڈاکٹر شاہینہ پروین صدیقی صاحبہ نے ناہید انٹر نیشنل اردو ورلڈ، موریشس کے توسط سے منعقدہ آن لائن عالمی کانفرنس میں ایم ایس جی کالج کی جانب سے مالیگاؤں کے افسانہ نگاروں پر ایک مقالہ تحریر کیا اور شہر کی نمائندگی کی انہوں نے اپنے مقالہ اردو افسانہ نگاری کاشاداب جزیرہ مالیگاؤں میں شہر مالیگاؤں کے آباد ہونے سے موجودہ دور تک کے افسانہ نگاروں پر گفتگو کی ہے. ڈاکٹر شاہینہ صدیقی صاحبہ نے اس عالمی کانفرنس میں اسی مقالہ کی تلخیص پیش کی ہے.
شہر کے افسانوی کنبہ اور دیگر شہریان کی جانب سے ہم ان دونوں معززین کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر شاہینہ پروین صدیقی صاحبہ کی خدمت میں ہدیہء تبریک پیش کرتے ہیں اور تشکر کی کہکشاں نچھاور کرتے ہیں.
اظہارِ تشکر منجانب: طاہر انجم صدیقی، اظہر جمیل، عمران جمیل، افضال انصاری ابوالعمران و اراکینِ اردو
کونسل، مالیگاؤں.
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق