نام ۔۔۔۔۔ شیخ عفان شیخ ناصرعمر ۔۔۔۔۔ 10 سال پتہ ۔۔۔۔۔ فارمیسی نگر جعفر طیار مسجد
فارمیسی نگر جعفر طیار مسجد کے پاس رہائش پذیر شیخ عفان شیخ ناصر نامی بچہ کل سے لاپتہ تھا ۔ اس بچے کے لاپتہ ہونے کی خبر واٹس آپ لاپتہ بچوں کی تلاش کے تمام گروپ پر شیئر کی گئی ۔ لیکن شام تک بچے کے ملنے کی کوئی بھی خبر نہیں مل سکی ۔ تب لاپتہ بچوں کی تلاش گروپ کے ذمہ داران نے مالیگاؤں کے اطراف کے شہروں سے رابطہ کیا ۔ تو پتہ چلا کہ بچہ بھیونڈی کے شانتی نگر علاقے میں موجود ہے ۔ تب لاپتہ بچوں کی تلاش گروپ کے صدر سہیل ماسٹر ۔ انصاری رضوان احمد ۔ تحسین اشرف ۔ ساجد ماسٹر اور انیس احمد نے صدر سہیل ماسٹر کی نجی گاڑی کے ذریعے فورا بھیونڈی پہنچے اور بچے کو اپنے تابع میں لیا ۔ اور بحفاظت بچے کو لے کر مالیگاؤں پہنچے اور پوار واڑی پولس اسٹیشن کے آفیسران پگارے صاحب ۔ کانسٹبل سید ببو صاحب کے روبرو بچے کو اس کے والدین کے تابع میں دیا گیا ۔
اس موقع پر پوار واڑی پولس اسٹیشن کے آفیسروں کے علاوہ صدر سیوک سوسائٹی عالیجناب سہیل ماسٹر اور ایم آئی سی بلڈ ڈونر گروپ کے صدر عالیجناب انصاری اعجاز احمد صاحب کے ساتھ ساتھ انصاری رضوان احمد ۔ مزمل سنگھانیہ ۔ تحسین اشرف ۔ عبدالاحد رحمانی ۔ حمزہ رضا ۔ اور اشتیاق احمد 42 صاحبان موجود تھے ۔اس موقع پر صدر سیوک سوسائٹی سہیل ماسٹر نے پوار واڑی پولس اسٹیشن کے آفیسروں کو بتایا کہ لاپتہ بچوں کی تلاش گروپ فی سبیل اللہ یہ خدمت انجام دے رہا ہے ۔ لہذا لاپتہ ہونے والے بچوں کو انکے گھر والوں تک پہنچانے کے نام پر کسی سے بھی روپیؤں کا لین دین نہ کریں ۔ اور شہریان بھی اس بات کو نوٹ کرلیں کہ اگر اس خدمت کی آڑ میں اگر کوئی شخص معاوضہ طلب کرتا ہے تو اس کی ویڈیو کلپ بنا کر سیوک سوسائٹی کے ذمہ داران کو بھیج دیں ۔
لاپتہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاوں مہاراشٹر انڈیا
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق