رضا اکیڈمی مالیگاؤں کے ذمہ داران سے ٹیم "مشن ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل " کی ملاقات



(پریس ریلیز) کسی بھی ترقی یافتہ ملک، ریاست یا شہر میں سب سے پہلے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جاتی ہے تاکہ شہر کی عوام چین و سکون سے زندگی گزار سکے ہمارے شہر مالیگاؤں میں بھی کئی دہائیوں سے ترقی کا نعرہ لگایا جاتا رہا ہے ہر بار تعمیر و ترقی کا نعرہ لگاکر اقتدار حاصل کیا جاتا ہے اس کے باوجود مالیگاؤں شہر تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے خاص طور پر علاج و معالجے کی مناسب سہولیات نا ہونے کی وجہ سے عوام بے انتہا پریشان نظر آتی ہے کیونکہ مالیگاؤں شہر مزدوروں کا شہر ہے آج بھی بہت سارے لوگ دو وقت کی روزی روٹی کے لئے محنت مزدوری کرتے ہیں کئی گھرانوں میں کھانے والوں کی تعداد ذیادہ ہے اور کمانا والا صرف ایک ہوتا ہے ایسے گھرانے میں اگر گھر کا کوئی فرد بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے تو پورا خاندان حیران و پریشان ہوجاتا ہے روزانہ ہم مریضوں کو درد، تکلیف، پریشانی میں در بدر بھَٹکتے دیکھتے ہیں آج ہمارے شہر مالیگاؤں میں ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل کی سخت ضرورت ہے اسی لئے "مشن ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل" ٹیم نے اس معاملے میں مالیگاؤں رضا اکیڈمی کے صدر جناب ڈاکٹر رئيس رضوی صاحب سے فون پر گفتگو کی اور دفتر رضا اکیڈمی پہنچ کر رضوی سلیم شہزاد سر، جناب شکیل صبحانی صاحب، رضوی غلام فرید صاحب و دیگر ذمہ داران سے محمد عارف نوری ،کاشف سمن، الطاف کرانہ والا و دیگر صاحبان نے ملاقات کی اور ہاسپٹل معاملے میں تفصیلی گفتگو کی رضا اکیڈمی کے ذمہ داران نے اس تحریک کی سراہنا کرتے ہوئے اس نیک کام کی مکمل تائید و حمایت اور تعاون کا یقین دلایا اسی طرح  ریولُوشن ایجوکیشنل سوشل ویلفیئر سوسائیٹی (محمد کلیم صاحب ساگر این ایکس آپٹیکل)، ہیلپ لائن گروپ مالیگاؤں (ڈاکٹر انیس احمد انصاری) ، ڈاکٹر آصف اقبال صاحب، ڈاکٹر داؤد صاحب، ڈاکٹر شعیب صاحب، مالیگاؤں ٹیلر یونین (ببو ماسٹر صاحب) وغیرہ نے اس تحریک کو مکمل تائید و حمایت دی اور تحریک کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اسی طرح مالیگاؤں شہر کے علمائے کرام، سیاسی، سماجی ،فلاحی، تنظیموں، اداروں، سوشل ورکروں، صحافیوں و سرکردہ افراد سے گزارش ہے کہ اس تحریک کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔رابطہ : 
محمد عارف نوری 8208152800 
کاشف سمن 9325088833

ليست هناك تعليقات: