۔
مالیگاؤں شہر کے نوجوان آرٹسٹ *عارش انجم* جو اپنی ڈرائنگ اور آرٹ کے ذریعے ریاستی اور ملکی سطح پر مختلف مقابلے میں نہ صرف شرکت کی بلکہ اُن مقابلوں میں نمایاں مقام حاصل کر کے وہاں اپنا اور اپنے شہر کا نام روشن کیا۔۔ان ہی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے طلباء تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا مالیگاؤں یونٹ نے انکی خدمت میں آج ایک اعزازی پروگرام منعقد کیا ۔جس میں عارش انجم کو *گولڈ میڈل* اور علامہ یوسف القرضاوی کی کتاب *اسلام اور فنون لطیفہ* پیش کی گئی۔۔
اس پروگرام میں *SIO* سے منسلک طلباء جو اس سال ایس ایس سی (SSC) امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی اُنکو بھی *میڈل* دے کر حوصلے افزائی کی گئی ۔
آخر میں اسامہ اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح طلباء کی صلاحیت کو پہچانا جائے،اسے سماج اور خاص کر دین کی اشاعت کے لیے بروئے کار لایا جائے۔
اس موقع پر صدر، اراکین، اور محبان تنظیم موجود تھے۔
*اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا مالیگاؤں یونٹ*
*SIO MALEGAON*
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق