سیاسی رقابت میں مفتی صاحب بلاوجہ عوام میں این آر سی کا خوف پیدا کررہے ہیں : عتیق کمال


مالیگاوں (پریس ریلیز) 11 اگست : گزشتہ دنوں کانگریس کی جانب سے موجودہ ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی پر ووٹ بڑھانے کا الزام لگایا گیا تھا ، جس پر دفاع کرتے ہوئے مفتی اسماعیل اس معاملے کو این آر سی سے جوڑ کر شہری عوام میں خوف و حراس پیدا کررہے ہیں ، ہر ہارنے والا امیدوار جیتنے والے امیدوار پر بوگس ووٹنگ کا الزام لگاتا ہے ، یہ ایک سیاسی معاملہ ہے ۔ اسے عوام سے جوڑ کر بلاوجہ خوف و حراس نہ پیدا کیا جائے ، ہم ایسی گھناؤنی سیاست کی مذمت کرتے ہیں ، اس طرح کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عتیق کمال نے مجلس کو بی جے پی کا ایجنٹ بتایا ، اور کہا کہ سیکولر سیاسی رہنما شرد پوار مہاراشٹر سے این آر سی ، سی اے اے ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔  ہم انہیں مزید یادداشت دینگے ۔ اس طرح کی پریس ریلیز اپوزیشن لیڈر عتیق کمال کے ذرائع نے ادارہ کو ارسال کی۔

ليست هناك تعليقات: