ڈاکٹر خالد پرویز نے پاور کمپنی کو دی وارننگ11000 کی لاٸن کو فوری طور پر درست کرنے کی ھدایات دی ‏


مالیگاٶں (11 اگست) بارش کے ایام جاری ہیں ۔ اور الحمداللہ امسال باراں رحمت کا اطمنان بخش نزول ہورہا ہے ۔ بارشوں کے موسم میں پاور سپلاٸی میں خرابی ایک عام بات ہوگٸی ہے ۔ اکثر و بیشتر گھنٹوں لاٸٹ چلی جاتی ہے ۔ وہیں زمین پر بھی بارش کی وجہ سے اکثر و بیشتر گڑھے پڑ جاتے ہیں ۔ اس قسم کے نظارے مضافاتی علاقوں میں اکثر دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ 
گذشتہ دنوں ہوٸی مسلسل بارش کی وجہ سے مضافات میں واقع  وارڈ نمبر 21 سروے نمبر 114 ددّا کالونی کے پاس 11000 hp کی ہاٸی ٹینشن بجلی کی لاٸن کے پول کے اطراف کی کچی مٹی دبنے کے سبب کسی بھی پول کے گرنے اور ایک بڑا حادثہ رونما ہونے کا اندیشہ تھا ۔ وارڈ کے کارپوریٹر و اسٹینڈنگ چیٸرمن جناب ڈاکٹر خالد پرویز اکثر اس راستے سے گذرتے ہیں ۔ انکی نظر جب اس پر پڑی تو انہوں نے کسی بڑے حادثہ کے ہونے کو بھانپ کر فوراََ بجلی کمپنی کے آفیسران کو موقع پر طلب کیا اور تمام تر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوٸے پورے علاقے کا دورہ کروایا ۔ اور جلد سے جلد  ایسے تمام الیکٹرک پولس کو جو کہ کچی زمین پر ایستادہ ہیں اور جو کھمبے تیڑھے ہوچکے ہیں  ان سب کو دوسری جانب پختہ جگہوں پر منتقل کرنے کی گذارش کی تاکہ عوام کی جان و مال کا کسی طرح نقصان نہ ہونے پاٸے ۔ انہوں نے بجلی کمپنی کے ذمہ داران کو واضح الفاظ میں وارننگ دیتے ہوٸے کہا کہ اگر بجلی کمپنی کسی طرح کی تساہلی کا مظاہرہ کرتی ہے اور اس دوران خدانخواستہ کسی طرح کا حادثہ پیش آتا ہے تو اسکی پوری ذمہ داری بجلی کمپنی کی ہوگی ۔
اس موقع پر بجلی کمپنی کے ساحل صاحب اور بجلی کمپنی کے ذمہ داران نے جلد از جلد عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کراٸی ۔

  🇸🇦 *مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل* 🇸🇦

ليست هناك تعليقات: