ریاست میں کلاس دوّم اور سوم پوسٹ کی بھرتیوں کا عمل اب ضلع ، ریاستی سطح کی منتخبہ سمیتی کے ذریعے



مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر میں کلاس دو اور تین کی پوسٹ کی بھرتی کا عمل پچھلی سرکار میں مہا پرکشا پورٹل کے ذریعے کرنے کا فیصلہ ۱۹ ستمبر 2017 کو لیا گیا تھا، اور اسکے ذریعے کئی ڈیپارٹمنٹ کی بھرتی کے امتحانات کا انعقاد بھی کیا گیا تھا،
لیکن اس مہا پرکشا پورٹل میں شفافیت نا ہونے سے اور اس پورٹل کے خلاف ریاست بھر اس امیدواروں نے احتجاج کیا تھا، جس پر نئی سرکار بنتے ہی اسے بند کرنے کا فیصلہ ۲۰ فروری ۲۰۲۰ کو لیا گیا اور اس مہا پرکشا پورٹل کو بند کر دیا گیا، اور ان بھرتیوں کا عمل او ایم آر وینڈر ( سرویس پرووائڈر ) کے ذریعے کرنے کا فیصلہ لیا گیا،
اس فیصلے پر حکومت کے جانب سے کل ایک جی آر جاری کیا گیا جس میں پورے عمل کو بیان کیا گیا ہے، اس فیصلے کے مطابق ریاست میں بغیر اراج پتریت کلاس دو اور تین کے پوسٹ کے لیے بھرتیوں کے عمل کا طریقہء کار متعلقہ ضلع منتخبہ سميتی، ریاستی سطح کی منتخبہ سميتی، اور پردیس سطح سميتی کے ذریعے مہا آئے ٹی کی جانب سے کیا جائیگا، بھرتیوں کے اشتہارات سے لیکر امتحان کا انعقاد، امتحان کا نتیجہ، میریٹ لسٹ ، یہ تمام چیزوں کی ذمے داری متعلقہ ضلع ، ریاستی سميتی کی رہیگی، اور یہ سمیتی یہ عمل کو ایمپنیلمنٹ کے ذریعے منتخب او ایم آر وینڈر کے ذریعے کرائے گی،
امتحانات کے سوالیہ/ جوابی پرچے تیار کرنے کی ذمےداری بھی متعلقہ ضلع، پردیس، ریاستی سطح منتخبہ سمیتی کے صدر کی ہوگی،
اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے بانی و ریاستی سیکریٹری ساجد نثار احمد نے بتایا کہ حکومت جلد سے جلد مہا آئی ٹی کی جانب سے  او ایم آر وینڈر ( سرویس پرووائڈر ) کا انتخاب کرے اور بھرتیوں کا عمل شروع کرکے تمام بیروزگار امیدواروں کو انصاف دے،
اس کے علاوہ ٹیچر بننے کے لئے لازمی ٹی اے آئی ٹی امتحان کا انعقاد بھی جلد سے جلد مہا آئی ٹی کی جانب سے سرویس پرووائڈر کے ذریعے کیا جائے۔ ایسا مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138کی جانب سے کیا گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں: