اپوزیشن لیڈر عتیق کمال کی اقلیتی وزیر نواب ملک سے ملاقات اقلیتوں کے مسائل پر کی گفتگو

اپوزیشن لیڈر عتیق کمال کی اقلیتی وزیر نواب ملک سے ملاقات اقلیتوں کے مسائل پر کی گفتگو
آج مورخہ 18اگست بروز منگل کو اپوزیشن لیڈر عتیق کمال کے ہمرہ وفد نے اقلیتی وزیر نواب ملک صاحب سے ملاقات کی اور اقلیتوں کے مسائل پر گفتگو کی ۔
اور جن اسکولوں کو سرکار بنیادی سہولیات کے لیے دو لاکھ روپیے دیتی ہے وہ موجودہ وقت میں بہت کم ہوتا ہے اس سرکار أن اسکولوں کو پانچ لاکھ روپیے دے۔
اور نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء وطالبات کو سرکار کی جانب سے مفت کتابیں مہیاء کی جائیں۔
طلبہ کے اسکالرشپ کے بنائے گئے اکاؤنٹ جو لین دین نہ ہونے کی وجہ سے بند کر دیا جاتا ہے اور سرکار کی جانب سے آنے والی اسکالرشپ واپس چلی جاتی ہے اسکے لیے تمام طلبہ وطالبات کے بینک اکاؤنٹ چالو کیے جائے اور أن کی اسکالرشپ مہیاء کی جائیں۔پری میٹرک طلبہ جن کا شمار اقلیت میں ہوتا ہے أن کو سرکاری بینکوں بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے تمام سرکاری بینکوں کو زیرو بلنس کی بنیاد پر اکاؤنٹ کھلنے کا حکم دیا جائے۔
طلبہ وطالبات اور اقلیتوں کے مسائل سننے کے بعد موصوف اقلیتی وزیرنواب ملک صاحب نے أنکوں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
آج کے اس وفد میں 
*اپوزیشن لیڈر عتیق کمال*
*معاون کارپوریٹر شاہد سیٹھ ریشم والا*
*دیپک مورے*
اور دیگر شامل تھے

کوئی تبصرے نہیں: