آج مورخہ 18اگست بروز منگل کو نیشنل اسٹیت پر نیشنل شاپنگ سینٹر کی جانب سے رئیس سہارااسپورٹس وشاپنگ کرایہ داروں کیجانب سے مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس نائب صدر مائناریٹی حاجی محمد یوسف نیشنل کا استقبال کیا گیا.
_کرونا مہاماری نے سبھی دھندے بیوپار والوں کی کمر توڑ دی ہے. ایسے میں چھوٹے دھندے کاروبار والوں کی حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے.
اور پھر سے دھندہ بیوپار کرنے کے لئے حکومت کیجانب سے کوئی مدد نہیـں ملی ہے. اور نہ ہی کسی قسم کے ٹیکس کو معاف کیاہے.
ایسے خراب حالات میں نیشنل خانوادہ کے چشم وچراغ مخیر قوم خادم انسانیت الحاج محمد یوسف نیشنل نے اپنی جگہ پر ہم دھندہ بیوپار کرنیوالوں کو لاک ڈاؤن کے درمیان کے کرائے کی چھوٹ دیکر بہت بڑی مدد کی ہے.
حاجی محمد یوسف نیشنل کے اس قدم سے ہمیں کافی راحت ملے ہے. اور انکے اس فیصلے کی قدر کرتے ہوئے نیشنل شاپنگ سینٹر، سوپر مارکیٹ شاپنگ سینٹروآزادنگر شاپنگ سینٹر کیجانب سے حاجی محمد یوسف نیشنل کا سہارااسپورٹس پر استقبال کیاگیا اور انہیں مخیر قوم وخادم انسانیت کی ٹرافی بھی دی گئی.
اس استقبالیہ پروگرام کی صدارت مسعودبھائی(ممتادودھ ڈیری)نے کی پروگرام کی نظامت الطاف کرانہ والا نے کی. حاجی محمد یوسف نیشنل کی فسادات، بم بلاسٹ، لاک ڈاؤن کی خدمات کو اخلاق بالے مقادم نے پیش کی.
اس استقبالیہ پروگرام میں بشیر حاجی، عبدالرؤف مینارہ، مالیگاؤں چی چاہا، شعیب بھائی، عرفان فٹر، باباٹائروالے، ہوٹل پرنس دربار والے ودیگر حضرات موجود تھے.
رئیس سہارااسپورٹس کے شکریے کیساتھ اس استقبالیہ پروگرام کااختتام ہوا.*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں