شیخ زاہد جمن کے فنڈ سے وارڈ نمبر تین میں لاکھوں کے فنڈ سے تعمیری کام کاج ‏

-- وارڈ نمبر تین جہاں شروع سے ہی عوامی کام کاج کی کمی تھی الیکشن کے بعد سے ابھی تک وارڈ کے سنجیدہ کارپوریٹر شیخ زاہد جمن نے مفتی محمد اسماعیل قاسمی مستقیم ڈگنیٹی اعجاز بیگ کی سرپرستی میں تقریباً 60 تا 70 لاکھ کے فنڈ سے وارڈ میں شدید ضرورت تھی وہاں گڑاور روڈ کی تعمیر شروع کی گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے وارڈ کی عوام کو بے حد تکلیف تھی جلد ہی سعید ورک شاپ والا روڈ بھی تعمیر کیا جائے گا بلا تشہیر اتنے سارے کام کاج کرنے پر وارڈ کی عوام نے مبارک باد دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا زاہد جمن نے بتایا کہ اگر مہا گٹھ بندھن کا میئر ہوتا تو وارڈ میں مزید کام ہوتے تھے بہرحال آنے والے دنوں میں مزید عوامی کام کاج کئے جائیں گے اِس دوران منصور ممبر کا بھی مکمل تعاون رہا

ليست هناك تعليقات: