*ہر سال کی روایت کے مطابق اس سال بھی بقرعید کے فوراً بعد سنّی تعزیہ کمیٹی کی سالانہ میٹنگ گزشتہ روز ھلال مسجد کے پاس جمن مدنی ھال میں منعقد ہوئی.*
*حافظ محمد جاوید نوری صاحب نے نہایت دلنشین انداز میں قرآن پاک کی تلاوت کی، مداح رسول شکیل عطّاری صاحب نے بہترین نعت پاک اور منقبت امام حسین علیہ السلام کے ذریعے حاضرین میٹنگ سے داد وتحسین حاصل کی.*
*سنّی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد قادری عطر والے صاحب اور نائب صدر جمال بھیّا کی ایماء پر مرحوم صوفیِ ملّت کو بطور خراج عقیدت آج کی میٹنگ کی صدارت صوفی غلام رسول قادری صاحب کے خاص ساتھی جناب اکبر سیٹھ اشرفی صاحب نے کی.*
*سکریٹری جاوید انور نے کمیٹی کی سالانہ رپورٹ حاضرین کے سامنے پیش کیا. تمام تعزیہ داروں نے کمیٹی کے کام کاج کو پسند کیا. اور اپنے اپنے مسائل اور مشورے پیش کئے. اتفاق رائے سے یہ طے پایا کہ سنی تعزیہ کمیٹی آنے والے دنوں میں بھی اپنے سماجی اور ملی کاموں کے ذریعے اپنی خدمات انجام دیتی رہے گی.*
*ماضی میں موب لنچنگ کے خلاف مورچہ، خواتین کی ریلی، مالیگاؤں کا شاہین باغ، لاک ڈاؤن میں ریلیف کی تقسیم، امام و مؤذن کے کرفیو پاس بنانا، ڈاکٹروں اور دیگر خدمت گاروں کا استقبال جیسے پروگرام جیسے سماجی کاموں میں حصہ لینا اور ملی مسائل پر نمائندگی کرتے ہوئے تعزیہ کمیٹی اپنے کام جاری رکھے گی، یہ اور اس طرح کے دیگر اہم فیصلے کئے گئے.*
*آج کی میٹنگ میں محمد رمضان محمد عباس، شفیق حسن، عابد اشرفی وائر مین، عمر فاروق، سہیل احمد، عبدالرحیم، محمد عاقب، منور اشرفی، فیض عالم، مبین اشرفی، اشفاق احمد صدر، خالد احمد، جاوید بھائی قادریہ چوک، عتیق احمد، الیاس ڈرائیور، محمد ابراہیم انور علی سمیت سوا سو سے زائد تعزیہ داروں نے شرکت کی، مون سوشل گروپ کے لڈو بلڈر نے خصوصی طور پر شرکت کی. شکریہ کے ساتھ میٹنگ کے خاتمے کا اعلان کیا گیا.*
*میٹنگ کے لئے جمن مدنی ھال بلا معاوضہ دیا، اس کے لئے جناب اسماعیل جمن صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا گیا.*
*🔮سنّــــــی تعــــــزیہ کمیٹـــی مالیـــگاؤں*
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق