اپریل سے ستمبر تک 6 مہینے کی گھر پٹی نل پٹی معاف کیا جائے - مہاگٹھ بندھن اگھاڑی کا مطالبہ



برسراقتدار کو شہریان کی فکر نہیں گھر پٹی نل پٹی کے عنوان پر مہا سبھا میں صحیح فیصلہ نہیں ہوا.
مالیگاؤں 26 اگست 2020، بروز بدھ : 20 اگست کی ملتوی شدہ مہا سبھا آج 26 اگست کو آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لی گئی. مذکورہ مہاسبھا میں بھیونڈی طرز پر بھیونڈی کارپوریشن کی نقل کرتے ہوئے مقامی کارپوریشن مہاسبھا میں تجویز آئی کہ مالیگاؤں شہر میں کرونا مہاماری کے چلتے 3 مہینے کی گھر پٹی، نل پٹی معاف کیا جائے. اس عنوان پر متحدہ محاذ صدر *مفتی اسماعیل قاسمی صاحب* سے مشورہ کرنے کے بعد یہ طئے کیا گیا کہ 6 مہینے کی گھر پٹی و نل پٹی کی معافی کی تجویز مہاگٹھ بندھن اگھاڑی کی جانب سے پیش کی جائے. اس لئے مذکورہ عنوان پر ویڈیو کانفرنسنگ مہا سبھا میں مہاگٹھ بندھن اگھاڑی گٹ نیتا *محترمہ شان ہند نہال احمد* اور متحدہ محاذ رابطہ کار و جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی* نے کہا کہ اگر بھیونڈی کارپوریشن کی نقل ہی کرنا ہے تو *نقل بھی عقل سے کی جائے،* مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں بھیونڈی سے زیادہ غریب عوام ہے اس لئے مالیگاؤں کارپوریشن آج کی مہا سبھا میں *اپریل سے ستمبر 6 مہینے کی گھر پٹی و نل پٹی* معاف کرنے کی تجویز منظور کی جائے. جس سے کارپوریشن آفیسران کو بھی 6 مہینے کا حساب بنانے میں آسانی ہوگی اور شہریان کو بھی 6 مہینے کے ٹکس معافی سے کافی راحت ہوگی. مہاگٹھ بندھن اگھاڑی کے کارپوریٹرس *آمین فاروق، اعجاز بیگ، امانت اللہ، منصور شبیر، کلیم دلاور،* نے گٹ نیتا شان ہند، مستقیم ڈگنیٹی کی آواز سے آواز مِلا کر گھر پٹی نل پٹی کے عنوان پر نمائندگی کئے.  مگر برسراقتدار نے صرف 3 مہینے کا کارپوریشن ٹکس گھر پٹی نل پٹی معاف کرنے کی ہی تجویز پر منظوری کرلئے جو کہ شہریان کے لئے کافی نہیں ہے.
اس طرح کی پریس نوٹ مہا گٹھ بندھن کے ذرائع سے موصول ہوئی

ليست هناك تعليقات: