*شہر کی اہم شاہراہوں کی تعمیر نو اور سڑکوں پر نمودار کھڈوں کی بھروائی جلد کی جائے*
مالیگاؤں(پریس ریلیز ) تعلیم یافتہ ترقی پسند نوجوانوں کی تنظیم "مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ " مسلسل شہر کے مسائل اجاگر و حل کرنے میں قدم بہ قدم آگے بڑھ رہی ہے۔ بھنگار بازار روڈ کی خستہ حالی سے اسکولی طلباء و شہریوں کو ہونے والی تکالیف کو دیکھتے ہوئے 11 اگست اور اس قبل بھی ایم ڈی ایف کی جانب سے کارپوریشن کمشنر کو میمورنڈم دے کر روڈ کی از سر نو تعمیر کی مانگ کی گئی تھی ۔ اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر روڈ کی تعمیر نہیں ہوئی تو اسی سڑک پر ایم ڈی ایف کی جانب سے دھرنا دیا جائے گا ۔ باوجود اس کے کوئی عمل آوری نہیں ہوئی ۔تھپ تھپانے کے لئے صرف کچھ گڑھے بھردئے گئے۔
اسی لئے ایم ڈی ایف کی جانب سے 24 اگست 2020 کو یادہانی کراتے ہوئے ایک اور لیٹر اسسٹنٹ کمشنر کو دیا گیا ۔ اور اس بات کا اظہار کیا گیا کہ اگر دو دنوں میں روڈ کا کام شروع نہیں ہوا تو 27 اگست 2020 کو ایم ڈی ایف کی جانب سے 2 سے 5 بجے کے درمیان بھنگار بازار روڈ پر دھرنا دیا جائے گا ۔
ایم ٹی ایف کے صدر احتشام شیخ بیکری والا نے شہر کی ا غیور عوام اور خاص طور پر ترقی پسند تعلیم یافتہ نوجوانوں سے اپیل کی ہے ہے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدام کا ساتھ دیں. بھنگار بازار روڈ سے گزرنے والے ہر افراد سے گزارش بھی کی جاتی ہے کہ اس روڈ کی تعمیر نو کیلئے دھرنا میں شامل ہو کر کامیاب بنائیں
اس موقع پر احتشام بیکری والے (صدر ایم ڈی ایف ) عمران راشد(نائب صدر ایم ڈی ایف ) اسامہ اعظمی( ترجمان ایم ڈی ایف ) اظہر ظہیر ( سیکریٹری ایم ڈی ایف ) ایس این انصاری(میڈیا انچارج ) ببلو ٹیلر ( صدر ٹیلر یونین ) رئیس عثمانی ، حفظ الرحمن وفا رضوان بلڈر، صدام بلڈر، ندیم پلمبر اور دیگر ممبران موجود تھے۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق