مالیگاؤں (پریس ریلیز ) مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے بھنگار بازار روڈ کی خستہ حالی اور تکالیف کو دیکھتے ہوئے از سر نو تعمیر کی مانگ کی گئی ۔تعمیر نہ ہونے پر دھرنا آندولن کا میمورنڈم بھی دیا گیا ۔لیکن پولس پرساشن کی جانب سے 31 اگست تک لاک ڈاؤن ہٹنے اور کمشنر کے جواب کا انتظار کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔ اس لئے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے 27 اگست 2020 دوپہر میں 2 بجے عبداللہ نگر بلیو برڈ سائزنگ روڈ اور قبرستان کی روڈ کے گڑھے بھرکر احتجاج کیا جائے گا اور نکمی کارپوریشن و نا اہل سیاسی لیڈران سے ناراضگی درج کروائی جائے گی ۔ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے
شہر کے حساس ،سنجیدہ، قوم و ملت کا درد رکھنے والے غیور نوجوانوں سے گزارش ہے کہ 27 اگست آج بروز جمعرات دوپہر میں دو بجے عبداللہ نگر بلیو برڈ سائزنگ قریش جماعت خانہ والی روڈ پر ضرور تشریف لائے ۔
اسی طرح 400 ٹریکٹر کے ذریع شہر کے 8000 گڑھے بھرے جائیں گے ۔
______________________________
*فقط صدر و اراکین مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ*
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق