*پورے مہاراشٹر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ*
*آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام و صوفیائے کرام کے وفد کی راشٹروادی کانگریس کے ریاستی صدر محترم جینت پاٹل سے ملاقات*
*مہاراشٹر میں مہا وکاس اگہاڑی سرکار میں شامل راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اور آبی وسائل کے کابینی وزیر محترم جینت پاٹل صاحب* سنواد یاترا کے نام سے مہاراشٹر بھر کا دورہ کررہے ہیں۔ گذشتہ کل ٢/ اکتوبر بروز سنیچر کو ان کی یاترا مالیگاؤں پہنچی. *اس موقع پر آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کے صدر، جانشینِ صوفئ ملت، پیر زادہ صوفی نورالعین صابری صاحب کی قیادت میں شہر کی تمام خانقاہوں کے صوفیائے کرام اور شہر کی دینی و ملی تنظیموں کے ذمہ داران کے نمائندہ وفد نے محترم جینت پاٹل صاحب اور ان کے ساتھ آئے ہوئے راشٹروادی کانگریس کے دیگر عہدے داران سے ملاقات کی اور تحریری میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے پورے مہاراشٹر میں جلوس عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت دی جائے۔*
*صوفی نورالعین صابری صاحب اور دیگر صوفیائے کرام نے مطالبہ کیا کہ سابقہ برس کورونا بیماری کی وجہ سے جلوس عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت نہیں دی گئی تھی مگر اس سال کورونا بیماری کے حالات پوری طرح سے قابو میں آچکے ہیں اسی لئے حکومت تمام کاروبار، دوکانیں، بازار اور اسکولیں وغیرہ پہلے کی طرح کھولنے کی اجازت دے رہی ہے، *لہٰذا مہاراشٹر بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھتے ہوئے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے موقع پر نکلنے والے جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم و جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت ملے، اس کے لئے مہاراشٹر حکومت میں شامل ایک بڑی پارٹی کے ریاستی صدر ہونے کے ناطے اور حکومت میں کابینی درجہ کے وزیر ہونے کے ناطے محترم جینت پاٹل صاحب سرکار کے پاس ہماری نمائندگی کریں اور جلوس نکالنے کی اجازت دلوائیں۔* *"وفد کی باتوں کو سننے کے بعد محترم جینت پاٹل صاحب نے وعدہ کیا کہ وہ ضرور نمائندگی کریں گے اور جلوس کی اجازت دلوانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔"*
*سابق ایم ایل اے و راشٹروادی کے صدر جناب شیخ آصف صاحب اور کارگزار صدر کارپوریٹر شاہد ریشم والا کی موجودگی میں ملاقات کے لئے گئے اس وفد میں* آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام صوفی نورالعین صابری کے ساتھ ساتھ راشٹریہ مسلم مورچہ کے سیٹھ اکبر اشرفی مولیٰ علی اکیڈمی کے اشرفی عبدالماجد شکاری ،انجمن سرکار مفتی اعظم کے انصاری نصیر احمد رضوی،سنی تعزیہ کمیٹی کے ریاض احمد قادری عطر والا ،خانقاہِ قادریہ شفاء خانہ کے صوفی عرفان بابا قادری،خانقاہِ قادریہ ابوالعالیہ کے صوفی قاسم چشتی،خانقاہِ قادیری کے صوفی فیاض قدیری،خانقاہِ شمسیہ کے صوفی مختار شمسی ،صوفی کلیم شمسی،خانقاہِ صابریہ کے صوفی انور علی چشتی،انجمن سرکار مفتی اعظم کے صوفی کلیم صابری، محمد اعظم چشتی، راشٹروادی کانگریس پارٹی کے شاہد سیٹھ ریشم والا صاحبان وغیرہ شامل تھے جبکہ دیے گئے میمورنڈم پر *وفد میں شامل ارکان کے علاوہ* سنی تعزیہ کمیٹی کے محمد جاوید انور ،مسجد سونا پور کیمپ کے مولانا محمد یوسف چشتی،خانقاہِ الیاسیہ کے صوفی رمضان چشتی الیاسی،انجمن سنجری سرکار کے صوفی فخرالدین چشتی،سنی جمعیت الاسلام کے صوفی سعید احمد سعدی، دارالعلوم فیض القرآن کے حافظ محمد اسماعیل اشرفی،خانقاہِ نوازیہ کے صوفی علیم الدین نوازی ،مسجد شھید اعظم کے حافظ ساجد اشرفی،انجمن شیدائے صوفئ ملت کے صوفی بلال صابری،خانقاہِ عارفیہ کے صوفی سعید عارفی،خانقاہِ چشتیہ صوفی عبدالخالق چشتی،درگاہ حضرت معصوم شاہ کے فیروز فٹر ،مخدوم صابر اکیڈمی کے حافظ محمد عرفان رضا،صاحبان وغیرہ کے بھی دستخط ہیں۔
*ایسی تحریری اطلاع سنی جمعیت الاسلام کے سیکرٹری صوفی جمیل قادری ٹیلر نے جاری کی۔*
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق