برسراقتدار کی ناکامی شہریان پینے کے پانی کیلئے پریشان
گرووار وارڈ میں پانی کی آہکار
*مستقیم ڈگنیٹی نے لوگوں کی تکلیف محسوس کرتے ہوئے پرائیویٹ پانی کا ٹینکر بھیجا، عارف حسین پاپا کی معاونت سے لوگوں میں پانی تقسیم کیا گیا
تلواڑہ تالاب جو مالیگاؤں کی ملکیت ہے اس ڈیم سے پانی کا کوٹہ کم کرکے گرنا ڈیم کا مُردار پانی پر شہر منحصر کرنے والی نکمی ناکارہ برسراقتدار ہر محاذ پر ناکام ہورہی ہے. گرنا ڈیم سے پانی سپلائی پر کبھی پمپنگ کی خرابی، کبھی پاور سپلائی کے سبب بارہا ایک دو روز ناغے سے پانی سپلائی ہوتا ہے جس سے شہریان پہاڑ کے مانند پانی پٹی بھرنے کے بعد وقت پر اور ضرورت کے مطابق پانی نہیں ملتا. ابھی اسی ہفتہ میں کارپوریشن محکمہ آب رسانی کی جانب سے ایک روز تاخیر سے پانی سپلائی کا اعلان کیا گیا تھا. جس کے فوراً بعد گرووار وارڈ کی عوام پر دہرا ستم لاد دیا گیا. جگہ جگہ اعلان کروایا گیا کہ علی اکبر اسپتال کے پاس کی پانی کی ٹانکی سے ہونے والی سپلائی مزید ایک روز تاخیر سے ہوگی. جس پر علاقے کی عوام بالخصوص خواتین کافی پریشانی ہورہی ہے. منشی شعبان نگر، ہلال ہورہ، شبیر نگر، غیاث نگر کی خواتین نے پانی نہ ملنے کے سبب ہورہی دشواریاں جنتادل سیکولر یوا لیڈر *عارف حسین پاپا* کو بتائی. عارف حسین پاپا نے پانی کی قلت اور پریشانی کی وجہ جنتادل سیکولر سرگرم لیڈر *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی صاحب* کو بتایا اور عارضی طور پر لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے مستقیم ڈگنیٹی ڈگنیٹی پرائیویٹ پانی کا ٹینکر گرووار وارڈ میں بھیجا. *عارف حسین پاپا، ہارون مستری، بابو ممبر، انیس امبر، عتیق بیگ، ارشد اختر* کی معاونت سے خواتین نے اپنی ضرورت کے مطابق پانی حاصل کرتے ہوئے راحت کی سانس لی. اور معاونت کرنے والے و ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا.
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق