*وارڈ*
نمبر بیس میں آب رسانی کو لیکر عوامی تکالیف اور مولانا علیم الدین فلاحی کا انتباہ
وارڈ نمبر بیس سے شیخ رشید کے مد مقابل امیدواری کر چکے مولانا علیم الدین فلاحی نے کارپوریشن پہنچ کر وارڈ میں جاری آب رسانی کی بے ترتیبی پر شکایتی مکتوب دیا اور بتایا کہ وارڈ میں گزشتہ چھ سالوں سے خواتین کو بڑی تکلیف کا سامنا ہے رمضان بھی اسی طرح گزرا اس وارڈ کو اہم پانی کی ٹانکی سے جوڑا جاۓ تاکہ لوگوں کو مناسب مقدار میں پینے کا پانی مل سکے وہیں عوامی چاہت کے مطابق اوقات مقرر کئے جائیں تاکہ وارڈ کی عوام کو تکلیف نہ ہو مولاناعلیم الدین فلاحی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مئیر کا وارڈ ایسا ہے تو دیگر وارڈوں میں کیا ہوتا ہوگا وارڈ میں جاری بدعنوانی گندگی اور ناقص کام کاج پر عوامی ناراضگی پائی جارہی ہے اگر مناسب کاروائی نہیں ہوئی تو وارڈ کے ساکنین کے ساتھ زبردست تحریک شروع کی جاۓ گی وہیں انہوں نےوارڈکی عوام سے بھی گزارش کی کہ آنے والے الیکشن میں وارڈ کے امیدوار کو چن کر لائیں تاکہ عوامی مسائل کا خاتمہ ہو واضح رہے کہ مولانا علیم الدین فلاحی وارڈ سمیت شہر بھر میں فلاحی کاموں کو لیکر ہمیشہ بلا مفاد متحرک رہتے ہیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق