صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹرکا وفد کوکن پہونچا
متاثرین کے بازآبادکاری میں ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی
مالیگاؤں، 8 اگست 2021 (پریس ریلیز) اگست بروزاتوار 2021 صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے ناظم عمومی حافظ عنایت اللہ محمدی،نائب امیر مولانا شکیل احمد فیضی،ناظم دفتر حافظ اشفاق احمد محمدی،مقامی جمعیت کے نائب امیر شفیق الرحمن،نور پریس،اور اسی طرح ضلع ناسک کے حاجی طفیل صاحب،شیخ عبدالوحید سلفی،وعبدالرحمن بھائی پر مشتمل ایک وفد کوکن چپلون علاقے میں پہونچا۔ چپلون کے ذمے دار محمد یاسین دلوی،روشنی ٹرسٹ کے ذمے دار اور صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی عظمیٰ کے نمائندے مقصودسین کے ساتھ جامع مسجد اہل حدیث میں ایک اہم مشورتی میٹنگ ہوئی۔ جس میں سیلاب متاثرین کے سروے اور ان کی ضروریات وتقاضے کیا ہیں اس پر غور وخوض کیا گیا۔
اور منظم طریقے اور منصوبہ بندی کے ساتھ متاثرین کی بازآبادکاری میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر نے اپنے ریلیف فنڈ سے ہرممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اور چپلون و روشنی ٹرسٹ سے رابطہ میں رہ کر اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
اس موقع پر صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے نائب امیر مولانا شکیل احمد فیضی صاحب صوبائی جمعیت کی اکائیوں کے ذمے داران مثلاً حاجی طفیل،شیخ عبدالوحید سلفی، مولانا طاہر بیگ محمدی،مولانا یوسف محمدی،مولاناامین محمدی،عبداللہ تسلیم،شیخ اسرائیل وغیرہم کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اسی طرح ناظم عمومی حافظ عنایت اللہ محمدی نے کہا کہ ہماری تنظیم پہلے سے زیادہ منظم طریقے سے کام کررہی ہے اور قلیل مدت میں ریلیف کے لئے خطیر رقم کے جمع ہونے پر اسے صوبائی جمعیت کے مستقبل کے لئےخوش آئند قرار دیا۔میٹنگ کے بعد رضا کاران سے ملاقات اور متاثرہ علاقوں سے گذرتےہوئے یہ وفدشام میں اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق