جونے بس اسٹینڈ پر سبیل آب ( پانی پوئی) الحاج ماسٹر عبدالعزیز بچئی کا احیاء : مستقیم ڈگنیٹی کا مستحسن قدم

آؤ تاریخ کا حصہ بنے.... 

جونے بس اسٹینڈ پر سبیل آب ( پانی پوئی) الحاج ماسٹر عبدالعزیز بچئی کا احیاء : مستقیم ڈگنیٹی کا مستحسن قدم
جونے بس اسٹینڈ کے پاس برسوں سے بند پڑے *سبیلِ آب ( پانی پوئی) کی تزئین کاری و آرائش کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی کے فنڈ سے ہو رہی ہے.* اس سبیلِ آب کا افتتاح شایانِ شان طریقے سے *15/ اگست 2021 بروز اتوار کو صبح گیارہ بجے عمل میں آئے گا.* یہ افتتاح بھی ایک تاریخی موقع اس لئے ہوگا کہ اس سبیل آب کا قیام 1950 میں یعنی آزادی کے تین برسوں بعد عمل میں آیا تھا اب اس کی تزئین کاری کے ساتھ از سرِ نو شروعات آزادی کے 74/ برس بعد ہونے جا رہی ہے اس لئے تاریخ کا حصہ بننے کیلئے سبیلِ آب کی تقریب افتتاح میں نوجوان جوش و خروش سے شرکت کریں.
               قدوائی روڈ پر اشوک استھمب کی تعمیر کے بعد سبیل آب (جونے بس اسٹینڈ) کا احیاء مستقیم ڈگنیٹی کی دور اندیش فکر کا نتیجہ ہے. پانی پوئی کو ماسٹر عبد العزیز بیچئی صاحب مرحوم نے تعمیر کروایا تھا. پرانے زمانے میں لوگ باگ جونے بس اسٹینڈ کے پاس ندی کے کنارے تفریح کیلئے جایا کرتے تھے. مسافروں کی آمدورفت لگی رہتی. ایک خاتون کمسن بچے کے ساتھ پانی پینے کیلئے ایک ہوٹل میں گئی تو ہوٹل مالک نے غیر انسانی سلوک کا مظاہرہ کیا یہ منظر بیچئی صاحب سے دیکھا نہ گیا اور انہوں نے پانی پوئی یعنی سبیل آب تعمیر کروائی اس پر لکھا ہے "لوگوں کی خدمت بہترین عمل ہے".

تمام ہی شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ آزادی کے موقع پر خدمت خلق کے مرکز سبیل آب ( پانی پوئی) کی تقریب افتتاح میں شریک ہوں. مالیگاؤں کی انسانیت نوازی کی تاریخ کا حصہ بنیں اور ہمارے بزرگوں کے مشن کو آگے بڑھانے میں مستقیم ڈگنیٹی کے ساتھ قدم ملائیں.

*بزرگ و نوجوانان وارڈ نمبر 12*

کوئی تبصرے نہیں: