سمـاجـی کارکـن سلیــم انــور شــاہ کے ہاتـھوں شہـر کے دیـو پـور علاقـے میـں 20 لاکـھ روپـے مالـیـت کے کـنـکـریـٹ روڈ کے تعمیری کام کا افـتـتاح ..
افتـتـاحـی تـقـریــب میں مہمــان خصـوصـی کے طـور پر رکــن اسمبـلی فـاروق حـاجی انـور شـاہ کـی جــانـب سے شہبــاز فــاروق شــاہ کـی شــرکت ۔۔۔
دھولیہ
17 اگست 2021
دھولیہ شہر کے دیو پور علاقے کی نورانی مسجد کے پاس حاجی فضل رحمان کے گھر سے حاجی بدلو سردار چوک تک راستے کی حالت نہایت خستہ حال ہے ۔ جگہ جگہ گڑھے پڑھ چکے ہیں ۔ برسات کے ایام میں گڑھوں میں پانی جمع رہتا ہے جس سے آمد و رفت میں راہگروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہ مسئلہ گزشتہ کئی سالوں سے زیر التوا ہے۔ علاقہ کے مکینوں کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کو نئی کنکریٹ روڈ بنانے کا مطالباتی میمورنڈم دیا گیا تھا ۔ رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ کے حکم پر ، شہباز فاروق شاہ نے علاقے کا معائنہ کیا اور جلد سے جلد کنکریٹ روڈ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کرتے ہوئے آج تعمیری کام کی شروعات کی گئ جس کا افتتاح سماجی کارکن سلیم انور شاہ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس راستے کو معاؤن کارپیوریٹرغنی ڈالر کی جدوجہد سے حاصل کی گئی دھولیہ میونسپل کارپوریشن لوکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے ۲۰ لاکھ کی خطیر رقم سے حاجی فضل رحمان کے گھر سے حاجی بدلو سردار چوک تک تعمیر کیا جائے گا ۔ افتتاحی تقریب میں شہباز فاروق شاہ بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ دیگر مہمنان میں سماجی کارکن سلیم انور شاہ ، دھولیہ میونسپل کارپوریشن کارپوریٹر یوسف ملا ، سعید بیگ ، ناصر پٹھان ، غنی ڈالر ، خواتین ضلعی صدر ڈاکٹر دیپشری نائک ، دھولیہ شہر خواتین یونٹ صدر فاطمہ انصاری ، شہر صدر نورا ٹھیکیدار ، نوجوان ضلعی صدر سہباز شاہ ، افسر شاہ ، آصف پوپٹ شاہ ، قیصر احمد ، پرویز شاہ ، حاجی چھوٹو شیٹھ ، نذر خان ، عاقب خان سمیت کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔
*HALEEM SHAMSUDDIN*
aimim dhule distric president (social media)
📞8830022622
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں