جنتادل سیکولر مالیگاؤں کیلئے صدر کی نامزدگی کا پروگرام 3 ستمبر بروز جمعہ بنکر لانس (انصار جماعت خانہ) میں
مالیگاؤں_24 اگست 2021 بروز منگل(پریس ریلیز) سوشلسٹ پارٹی، پرجا سوشلسٹ پارٹی، جنتا پارٹی سے لے کر جنتادل سیکولر تک کئی دہائیوں سے اپنے نظریات، اصول، سوچ و فکر کے ساتھ عوامی فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کے خلاف پہلی آواز بن کر میدان جنگ میں بدعنوانوں سے لڑنے میں مصروف ہے. مالیگاؤں شہر میں ساتھی نہال احمد صاحب کی قیادت میں چلنے والی
جنتادل سیکولر نے کبھی اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کیا، نا ہی فرقہ پرستوں، بدعنوانوں کے آگے گھٹنے ٹیکے. نہال احمد صاحب کی رحلت کے بعد جنتادل سیکولر کی باگ ڈور قائد انقلاب ساتھی بلند اقبال نے سنبھالی. قانونی داؤ پیچ میں مہارت رکھنے والے ساتھی بلند اقبال پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ مضبوط بنانے میں کامیابی کی طرف جارہے تھے کہ قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا. جنتادل سیکولر صدر ساتھی بلند اقبال صاحب موذی بیماری میں مبتلا ہوکر ہمیں الوداع کہہ گئے. یہ جنتادل پریوار کیلئے بہت بڑا صدمہ تھا. نوجوان، بیباک، ماہر قانون، قائد انقلاب کی رحلت کے بعد جنتادل سیکولر کا صدارتی عہدہ اب تک خالی ہے. اس بیچ کار گذار صدر کے طور پر ایڈووکیٹ خلیل احمد انصاری اور محترمہ شان ہند نہال احمد صاحبہ اپنی ذمہ داری نبھا رہے تھے. گذشتہ ماہ کارگذار صدر ایڈووکیٹ خلیل احمد انصاری کی جانب سے جنتادل سیکولر کی فعال باڈی کو برخاست کرنے کا اعلان کیا گیا. نئے تنظیمی ڈھانچے، پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے مشورے سے اعلان کیا جائے گا اس طرح کی معلومات بھی دی گئی. 9 اگست کرانتی دن کے موقع پر پارٹی ورکروں کی پر ہجوم میٹنگ میں اعلان کیا گیا کہ جنتادل سیکولر مالیگاؤں کے صدر کے انتخاب کیلئے 27 اگست کو انصار جماعت خانہ میں اجلاس لے کر کیا جائے گا. اسی کے ساتھ صدر کے انتخاب کیلئے 7 رکنی جائزہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو شہر کے معززین سے مل کر رائے طلب کرے گی کہ جنتادل سیکولر کا صدر کس کو بنانا چاہئے. الحمدللہ 7 رکنی جائزہ کمیٹی صدر کے انتخاب کیلئے شہریان کی رائے حاصل کرنے میں مشغول ہے. گذشتہ دنوں مالیگاؤں شہر میں مسلسل بارش کی وجہ سے جائزہ کمیٹی کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں. اس وجہ سے کمیٹی کے ذمہ داران نے صدارتی اجلاس 03 ستمبر کو منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے. لہٰذا جنتادل سیکولر ذمہ داران، ورکرس، ہمدردان کو اس پریس نوٹ کے ذریعے آگاہ کیا جاتا ہے کہ *03 ستمبر بروز جمعہ رات 7 سے 10 بجے تک بنکر لانس (انصار جماعت خانہ) میں عظیم الشان اجلاس میں جنتادل سیکولر کے صدر کا انتخاب عمل میں آئے گا
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق