شہری مسائل کو لیکر ہم ہمیشہ متحرک رہیں گے شاہد ریشم والے
مالیگاؤں نامہ نگار
مقامی راشٹروادی کانگریس پارٹی کی قائد نسل نو آصف شیخ رشید کے قیادت میں روز بروز ترقی ہو رہی ہےشہر میں روز بہ روز عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے مختلف شعبوں سے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کیا جارہا ہے وہیں مشہور سیاسی سماجی ملی صنعتی شخصیت شاہد ریشم والے کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کا مقامی کار گزار صدر منتخب کیا گیا ہے اس تقرری کو لیکر زمینی مسائل سے دوچار شہریان میں اطمینان محسوس کیا جارہا ہے شاہد ریشم والے زمینی سطح پر بے لوث طرز پر ہمہ وقت متحرک رہتے ہیں شہر کے مسائل پر ہمیشہ حاضر رہتے ہیں صدارت ملنے پر نمائندے سے بات کرتے ہوئے شاہد ریشم والے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ رب العزت کے بعدپارٹی اور قائد نسل نو آصف شیخ رشید کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ کارپوریشن انتخاب کے بعد پارٹی میں کئی مدوجزر آۓ مگر میں استقلال کے ساتھ پارٹی میں رہا اعلیٰ لیڈران کے ذریعے ہمیشہ شہری مسائل کے لیے کوشاں رہا اب مجھ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے اب انشا اللہ مزید دائرہ کار وسیع کیا جائے گا آصف شیخ کی قیادت میں شہری مسائل کے لیے بلا امتیاز کوشش کی جاۓ گی خاص کر تعمیراتی ملی سماجی صنعتی مسائل کے لیے کارآمد کوشش کی جاۓ گی شہریان بھی اس برسر اقتدار سیکولر کام پسند پارٹی کا ساتھ دیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں