ناسک کلکٹر آفس میں منعقدہ میٹنگ میں میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کی شہر مالیگاؤں کے لئے بھرپور نمائندگی
آج بروز سنیچر ناسک ضلع کلکٹر آفس میں پالک منتری چھگن راؤ جی بھجبل کی جانب سے کرونا مہا ماری کے عنوان پر ضلع لیول پر ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس کی اطلاع بذریعہ ای میل میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کو ملی اطلاع ملنے پر میئر طاہرہ شیخ صاحبہ نے اس میٹنگ میں شرکت کی اور *مالیگاؤں شہر کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے کرونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے میئر طاہرہ شیخ صاحبہ نے مطالبہ کیا کہ ایک کووڈ ٹیسٹنگ لیب جلد از جلد مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں بنایا جائے ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں ایک آکسیجن پلانٹ کا قیام عمل میں لایا جائے* علاوہ ازیں میڈیسن (دوائیاں) بھی زیادہ سے زیادہ مالیگاؤں شہر کے لئے دی جائے کیونکہ مالیگاؤں شہر میں بیرون شہر کے مریض علاج و معالجہ لے رہے ہیں اور الحمد للّہ مالیگاؤں کارپوریشن بغیر کسی بھید بھاؤ جاتی دھرم کو بیچ میں نہ لاتے ہوئے ان کا علاج کررہی ہے اور اللّہ کا احسان ہے مریض یہاں شفایاب ہورہے ہیں تمام پازیٹو مریضوں کو مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے بھرپور معاونت دی جارہی ہے جس کے لئے میڈیسن کا اسٹاک بھی ضروری ہے *میئر طاہرہ شیخ صاحبہ نے چھگن راؤ جی بھجبل صاحب اور کلکٹر صاحب کو لیٹر دے کر بھی مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں شہر میں آکسیجن پلانٹ مختص کئے جائیں تاکہ مالیگاؤں شہر سے آکسیجن کی تکلیف ختم ہوجائے اور آکسیجن نہ ملنے سے کوئی جان نہ جائے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں