‎رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی کاوشوں اور ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور نواب کے اشتراک سے حکومتی جی آر ۔۔

رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی جانب سے ملت کی بقاء و ترقی کے لئے کامیاب نمائندگی کا سلسلہ جاری  ..

 ریاست کے متعدد قبرستانوں میں حفاظتی دیوار کی تعمیر اور مختلف ترقیاتی کاموں میں آنے والی دشواریوں کا مستقل خاتمہ ۔۔
 رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی کاوشوں اور ریاستی  وزیر برائے اقلیتی امور نواب کے اشتراک سے حکومتی جی آر   ۔۔
 رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی کاوشوں اور ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور نواب کے اشتراک سے حکومتی جی آر ۔۔
 دھولیہ 
18 مئی 2021
دھولیہ شہر حلقہ اسمبلی میں مُغلائی قبرستان اور دیو پور بڑا قبرستان کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لئے فنڈز مہیا کئے گئے تھے ۔ چونکہ مجوزہ دونوں تعمیراتی جگہ حکومت کے نام پر نہیں ہیں بلکہ ٹرسٹ کے نام پر ہیں ، لہذا انتظامیہ کی منظوری صرف ایسے مقامات کو دی جاتی ہے جہاں کی زمین حکومت کے نام پر ہو ۔ اس ضمن میں انتظامیہ قبرستان میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بنا ہوا تھا۔  چونکہ ریاست مہاراشٹر میں قبرستان %90 پنچمنڈل اور ٹرسٹ کے نام پر ہے اور صرف %10 قبرستان سرکاری زمین پر واقع ہیں ۔ تاہم رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کو یہ شکایات موصول ہوئی تھی کہ ضلعی انتظامیہ متعلقہ کام کو منظوری نہیں دے رہی ہے ۔ ان وجوہات کی بناء پر اقلیتی ترقیاتی کاموں کے لئے موصول ہونے والےفنڈز کو قبرستان کی حفاظتی دیوار اور  ترقیاتی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ معاملہ لوگوں کے جذبات سے وابستہ ہے اسی بنا پر رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ پریشان تھے کہ اقلیتی ترقیاتی فنڈ کے کام کو پنچمنڈل اور  ٹرسٹ کے نام پر اراضی کی ملکیت کے دستاویزات اور 7/12 کی وجوہات دے کر انتظامیہ کی جانب سے منظوری نہیں دی جارہی ہے ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے اس تعلق سے ایک مکمل مطالعہ کیا جس کے بعد ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک سے آج منترالیہ مبئی میں ملاقات کر کے ان کے اشتراک سے مذکورہ معاملے کو مستقل طور پر حل کیا۔  اقلیتی ترقی کے وزیر نواب ملک اور رکن اسمبلی ڈاکٹرفاروق شاہ کی کاوشوں کے ذریعہ ، ریاست کے تمام قبرستانوں میں حفاظتی دیوار  اور قبرستانوں کے مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے آنے والی تمام دشواریوں کو مستقل طور پر ختم کردیا گیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں: