دھولیہ ضلع میں مِیوکرمائیکوسس مرض کے علاج کے لئے ٹاسک فورس کمیٹی کی تشکیل رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی کاوشوں کو بڑی کامیابی
ریاستی وزیر برائے صحت راجیش ٹوپے کی جانب سے ضلع کے لئے ٹاسک فورس کمیٹی کی تشکیل دینے کے حکم سے مریضوں کو فائدہ ہوگا ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ
کورونا کے بعد مِیوکرمائیکوسس کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس مرض کے علاج کے لئے کان ، ناک اور گلے کے ماہرین ڈاکٹرس کا تعاون اہم ہوگا۔ اس مقصد کے لئے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے وزارت صحت میں وزیر راجیش ٹوپے سے ضلع میں مِیوکرمائیکوسس کےعلاج کے لئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دینے اور فوری طور پر اس کے لئے ایک ماڈل آپریشن تھیٹر قائم کرنے ، ادویات اور انجیکشنوں کا ذخیرہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر معزز راجیش ٹوپے نے محکمہ صحت کے متعلقہ عہدیداروں اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کا مشترکہ اجلاس بلایا اور فوری طور پر دھولیہ ضلع میں مِیوکرمائیکوسس کے علاج اور نگرانی کے لئے ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دینے کے حکم ساتھ فوری طور پر اس کمیٹی کے ذریعے اس مرض کے لئے سرجری ، انجیکشن اور دوائیوں کا مناسب ذخیرہ فراہم کرنے کا حکم دیا ۔
اس سلسلے میں گزشتہ دنوں رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے ضلع دھولیہ میں ضلع ہسپتال اور بھاؤ صاحب ہیرے گورنمنٹ میڈکل کالج میں عہدیداروں سے ملاقات کی تھی اور ضلع کے لئے درکار دوائیں اور دیگر سامان کی تفصیل طلب کی تھی ۔ انہوں نے اس بیماری میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں حکام سے تبادلہ خیال کیا تھا۔ جس کے بعد رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے ریاستی وزیر برائے صحت راجیش ٹوپے سے فون ہر رابطہ قائم کیا اور ضلع دھولیہ میں بڑھتی ہوئی احتشاء انفکشن کو کیسے کنٹرول کیا جائے اسی تناظر میں راجیش ٹوپے سے بات چیت کی ۔ راجیش ٹوپے نے اس تعلق سے مثبت جواب دیا اور منترالیہ ممبئی میں ایک میٹنگ لے کر کمیٹی تشکیل دی جو مِیوکرمائیکوسس انفکشن والے مریضوں کے لئے مناسب علاج اور سرجری کرنے میں آسانی پیدا کردے گی ۔ اس میٹنگ میں راجیش ٹوپے ، امیت دیشمکھ ، فاروق شاہ ، میڈیکل کالج کے تمام میڈیکل افسران اور وزارت صحت محکمہ کے عہدیداران شریک تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں