عوام کورونا سے پریشان اور بڑھتی مہنگائی سے بے حال:حاجی محمد یوسف نیشنل
_حکومت بڑھتی مہنگائی پر روک لگائے:حاجی محمد یوسف نیشنل
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس نائب صدر مائناریٹی حاجی محمد یوسف نیشنل نے اپنے بیان میں کہاکہ ملک کی عوام ایک طرف کورونا کی دوسری لہر سے پریشان ہیں تو دوسری طرف آسمان کو چھوتی ہوئی مہنگائی نے عام عوام کی کمر توڑ دی ہے. حاجی محمد یوسف نیشنل نے کہاکہ ملک میں خوردنی اشیاء مثلاً کھانے کاتیل، دالوں سمیت دیگر ضروری اشیاء بڑے بڑے تاجروں کے ذریعے جمع خوری کرکے عام صارفین کو مصنوعی قلت پیداکرکے زیادہ قیمت وصول کی جارہی ہے. جسکا سیدھا اثر غریب اور متوسط طبقے اور خاندانوں پر پڑرہاہے.
حاجی محمد یوسف نیشنل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ بڑھتی مہنگائی پرجلدازجلد روک لگائی جائے. کورونا کی دوسری لہر کے سبب عام لوگوں کی آمدنی کم ہوگئی ہے. اور لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں.
ایسی صورت میں حکومت کو چاہییے کہ جلد سے جلد مہنگائی پر قابو کرنے کے لئے جمع خوری کرنے والوں پر قانونی کاروائی کیجائے.
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق