ایم ایل سی سدھیر تانبے نے ادا کیا مقامی ڈاکٹرس کا شکریہ ، شہریان کو دی عید الفطر کی مبارکباد
مالیگاؤں (نامہ نگار) کورونا عفریت کے دوران مالیگاوں کی بے لوث بلا مفاد ، انسانی خدمات سارے ملک پر آشکار ہورہی ہے ۔ بیشتر شہروں سے کورونا مریض علاج کیلئے مالیگاوں کی سمت آس و امید لیکر آرہے ہیں ۔ یہاں کے چھوٹے موٹے ڈاکٹرس ان کا نہایت کم خرچ میں علاج کررہے ہیں ۔ وہیں سماجی تنظیمیں اور سوشل ورکرس بھی بلا تفریق اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کورونا مہاماری میں لوگوں کی مدد کررہے ہیں ۔ سارا شہر اسی انسانیت نوازی کے جذبے کی وجہ سے محفوظ ہے ۔ سارا شہر قابل مبارکباد ہے ۔ اس طرح کا اظہار ناسک ضلع گریجویٹ حلقہ کے ایم ایل سی ڈاکٹر سدھیر تانبے نے نمائندہ سے دوران گفتگو کیا ۔ حال ہی میں ڈاکٹر سدھیر تانبے نے نان گرانٹ اسکولوں کو 20 فیصد گرانٹ دلوائی تھی ، وہیں 20 فیصد والی اسکولوں کو چالیس فیصد گرانٹ دلوائی تھی ۔ موصوف نے کہا کہ جلد ہی بی یو ایم ایس ڈاکٹرز کیلئے کارآمد کوشش کی جائیگی ۔ ڈاکٹر سدھیر تانبے نے پر تکلف انداز میں مالیگاوں کے شہریان کی ستائش کی اور ایسے عفریت بھرے دور میں انسانیت نوازی کے کاموں پر شکریہ اداکرتے ہوئے عید الفطر کی پرخلوص مبارکباد دی ۔ اور کورونا سے متعلق احتیاط کی اپیل کی ، مقامی مشہور سماجی خدمتگار شیخ عتیق سر کے توسط سے و اکثر مالیگاوں والوں سے رابطے میں رہتے ہیں ۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق