احمد نسیم مینا نگری اسکول میں کارپوریٹر نسرین الطاف ڈرم والے کا استقبال و اعزاز
مالیگاؤں (پریس ریلیز) آزاد نگر ادیب روڈ پر واقع میونسپل اردو پرائمری اسکول نمبر 7,11,74 اور 77 بنام احمد نسیم مینا نگری اسکول کیمپس میں بروز جمعرات 8 اپریل 2021 کو دوپہر بارہ بجے اعزازیہ تقریب منعقد کی گئی. جس میں آزاد نگر علاقے کی خاتون کارپوریٹر نسرین اور ان کے شوہر معاون کارپوریٹر الطاف ڈرم والے کو اسکول بلڈنگ کے فرسٹ فلور, سیکنڈ فلور اور تھرڈ فلور پر گیلری پر جالیاں لگانے پر ان دونوں کا اسکول اسٹاف کی جانب سے استقبال و اعزاز کیا گیا.
الطاف ڈرم والے کی کوششوں اور جدوجہد سے اس وسیع و عریض اسکول بلڈنگ کی تمام فلور گیلری میں جالیاں لگائی گئی. جس سے اسکول میں زیر تعلیم سینکڑوں طلباء و طالبات کے تحفظ کا انتظام ہوا. اس گیلری کے بن جانے سے کوئی حادثہ یا ناخوشگوار واقع کا خدشہ ختم ہوا.
اس اعزازیہ تقریب کی صدارت شہر کے سینئر صحافی انصاری احسان الرحیم نے فرمائی.جبکہ ہیڈ مسٹریس رضیہ آپا, ہاشم سر, مبارک سر اور کمال سر کے ہاتھوں خاتون کارپوریٹر اور معاون کارپوریٹر کا استقبال کیا گیا. ایک کی خدمت میں ایک شال, خوبصورت مومنٹو اور ایک جوڑا کپڑا پیش کیا گیا.
اس موقع پر الطاف شیخ ڈرم والے نے کہا کہ جس طرح کی حوصلہ افزائی ہوئی اس کا شکرگزار ہوں. اسکول انتطامیہ سے اعزاز و استقبال دے کر ایک راہ بتائی ہے کہ اچھے کاموں کی پزیرائی ہونی چاہیے. اس پروگرام کی نظامت معین سر نے بخوبی نبھائی اور اخیر میں کمال سر نے رسم شکریہ پیش کیا.
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق