نیشنلسٹ مہیلا کانگریس کا بھیونڈی سمیت ریاست بھر میں چولہا جلاو آندولن

نیشنلسٹ مہیلا کانگریس کا بھیونڈی سمیت ریاست بھر میں چولہا جلاو آندولن
نیشنلسٹ مہیلا کانگریس کی ریاستی صدر روپالی مان کر کی ایما پرریاست بھر میں مودی حکومت کے خلاف چولہا جلاو آندولن کا انعقاد کیا گیا رسوئی گیس اور پٹرول سمیت دیگر اشیاء کے دن بہ دن بڑھتے داموں ملک کی معیشت کمزور ہو رہی ہے۔ اس ضمن میں بھیونڈی نیشنلسٹ مہیلا کانگریس کی طرف سے سواتی کامبلے میڈم کی قیادت میں لاک ڈاؤن کا پالن کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا ہونڈا اور سلینڈر کی ارتھی نکال کر نعرے بازی میمورنڈم کے ذریعے احتجاج کیا گیا اس موقع پو سواتی میڈم نے کہا کہ ملک کی ساری دولت مخصوص لوگوں تک جارہی ہے ملک بھکمری کی طرف جا رہا ہے اگر حکومت ہوش میں نہیں آئی تو ہم مزید سخت احتجاج کریں گے۔ اس موقع پر جاوید فاروقی ممتاز انصاری سمیر پٹیل عرفان مومن شیخ افروز سرور انصاری انیسہ پٹیل شمیم نثار انصاری وغیرہ سراپا احتجاج شریک تھے

ليست هناك تعليقات: