نسل نو میں بڑھ رہے اقدام خودکشی کے روک تھام کے لئے مولانا سید محمد امین القادری کا خصوصی خطاب
متعدد دینی و سماجی تنظیموں اور سرکردہ افراد کی جانب سے اظہارِ حمایت و معاشرے کے تئیں فکر مند شخصیات سے شرکت کی گذارش
مالیگاؤں :- ماضی قریب میں بلا وجہ طلاق، سماجی جرائم، نشہ،کثرت زنا،قتل و غارت ،خودکشی، عشق مزاجی، اور آپسی اختلافات، جیسی برائیاں اور مسائل سے شہر و اہلیانِ شہر دوچار تھے ان حالات میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ و تحریک سنی دعوت اسلامی کی جانب سے سلگتے ہوئے موضوعات کے تحت بے شمار پروگرامات کئے گئے جن میں عشرۂ اتحاد اُمّت، نشہ اور اسلام، خودکشی اور اسلام، اسلام میں طلاق کیوں اور کیوں نہیں، عشقِ مزاجی کی حقیقت،جیسے پروگرامات قابل ذکر ہیں ان اصلاحی اجتماعات کی وجہ سے شہر عزیز میں ایک دینی انقلاب برپا ہوا کافی حد تک سماجی جرائم پر قابو پایا گیا حال میں ایک مرتبہ پھر نسل نو مختلف مسائل سے گھبرا کر اور دہنی دباؤ میں آکر اپنی قیمتی زندگیوں کو ختم کرر رہی ہیں ہر روز کسی نا کسی بنیاد پر اخبارات و شوشل میڈیا پر خودکشی کے واقعات کی سرخیاں لوگوں کو دعوت فکر دے رہی ہیں ایسے حالات میں والدین، سرپرست و معاشرے کے تئیں بیدار مغز افراد معاشرے کے گرتے ہوئے اخلاق کے لئےفکر مند نظر آرہے ہیں ماضی میں تحریک سنی دعوت اسلامی نے اپنی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لئے متعدد پروگرامات ترتیب دیے ہیں جس کے خاطرخواہ اثرات دیکھنے کو ملے تھے موجودہ حالات میں ہورہے دردناک واقعات کے مدنظر سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیر اہتمام 5/ مارچ 2021ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ ﷺ،شہید عبد الحمید روڈ المعروف کسمباء روڈ مالیگاؤں میں "شہر میں خُودکشی کی بڑھتی ہوئی واردات...... ذمہ دار کون؟" عنوان کے تحت اصلاحی سنی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے جسمیں مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کا خصوصی خطاب ہوگا* برادرانِ اسلام و اہلیانِ شہر سے گذارش ہے کہ مع دوست و احباب شریک ہوکر اپنے دینی بیداری کا ثبوت دیں
الداعی :- عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق