فضائی آلودگی اور آبی آلودگی پر توجہ دی جائے۔پرویز خان

فضائی آلودگی اور آبی آلودگی پر توجہ دی جائے۔پرویز خان
بھیونڈی :۲۰؍ مارچ (پریس نیوز):شہر میں فضائی اور آبی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بڑھی ہوئی ۔ شہر کی واحد کامواری ندی غلاظت و کوڑا کرکٹ سے اٹی پڑی ہے تو دوسری جانب شہریوں کو سپلائی کیا جانے والے نصف سے زائد پینے کا پانی بغیر پروسیس ہوئے اور بغیر فلٹر کئے مہیا کرایا جا رہا ہے۔
مہاراشٹرا اسٹیٹ کانگریس پریاورن ڈپارٹمنٹ کے ریاستی نائب صدر شری پرویز خان (پی کے ) نے اس مسئلہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کانگریس کی سطح پر اپنے ڈپارٹمنٹ کے جانکار افراد سے رابط کرتے ہوئے انھیں اس سلسلے میں شکایت بھی کی نیز بھیونڈی کارپوریشن کو حکام بالا سے ہدایات بھی موصول ہوئی لیکن کوئی اثر نہیں ۔ شہری علاقوں میں کاربن مونو آکسائڈ کا لیول خطرناک حد تک بڑا ہوا ہے اور گرد وغبار کی صورتحال بھی بد تر ہے۔ پرویز خان (پی کے ) نے مزید یہ کہا کہ کاروپوریشن انتظامیہ اور خاص طور پر تعلیم یافتہ طبقے کو آگے آ کر اس سلسلے میں کمشنر اور مئیر سے مواخذہ کرنا چاہئے اور فضائی اور آبی آلودگی کی سطح کو کنٹرول میں لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

کوئی تبصرے نہیں: