دسویں بارہویں کے امتحانات ‌آف لائن و ہوم سینٹر پر ہونگے۔ وزیر تعلیم

دسویں بارہویں کے امتحانات ‌آف لائن و ہوم سینٹر پر ہونگے۔ وزیر تعلیم۔۔۔
ممبئی( نامہ نگار): جماعت دسویں کے تحریری امتحان آف لائن طرز پر 29/04/2021 سے 20/05/2021 کے درمیان نیز جماعت بارہویں کے تحریری امتحان آف لائن طرز پر 23/04/2021 سے 21/05/2021 کے درمیان منعقد کیے جاے گے۔نیز کرونا-19 کی وجہ سے امتحانی سینٹر خود کی اسکول یا کالج یعنی ہوم سینٹر پر منعقد کیے جاے گے۔ یہ معلومات وزیر تعلیم محترمہ ورشا گایکواڑ میڈم نے دی۔ 80 مارکس کے تحریری امتحان کے لیے تین گھنٹے دیے جاتے تھے مگر امسال بچوں کو تحریری کی مشق کم ہونے سے تحریری امتحان کے لیے 30 منٹ وقت بڑھا کر دیا جائے گا۔ نیز 40 اور 50 مارکس کے تحریری امتحان کے لیے 15 منٹ کا وقت زیادہ دیا جائے گا۔ہنڈی کیپ بچوں کے لئے عام بچوں کے موازنہ میں امتحان کے لیے ہر گھڑیالی گھنٹے کے لئے 20 منٹ کا وقت زائد دینے کا اعلان وزیر تعلیم محترمہ ورشا گایکواڑ میڈم نے کیا ہے۔ عیاں رہے کہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے امتحانی سینٹر ہوم سینٹر کرنے نیز کرونا-19 کی وجہ سے، لاک ڈاؤن، کنٹینٹ منٹ ‌زون‌،‌کرفیو ، کی وجہ سے طلباء کو ‌خصوصی رعایت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے کہا کہ وزیر تعلیم کے فیصلے پر عمل آوری ہونا چاہئے جس سے طلباء و والدین، اساتذہ کو کچھ حد تک راحت ملے گی.

کوئی تبصرے نہیں: