جمہور ہائی اسکول میں ساتھی نہال احمد صاحب کی پانچویں برسی پر قرآن خوانی و دُعا
بروز پیر یکم مارچ ۲۰۲۱ کو جمہور ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج میں طلباء و طالبات کے ذریعے مرحوم ساتھی نہال احمدصاحب ( چیرمن انجمن تعلیم جمہور) کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و دُعا مغفرت کا اہتمام کیا گیا
قرآن خوانی سے قبل ساتھی نہال احمد صاحب کے متعلق محترم عتیق خورشیدسر , احمد ایوبی سر نے اُن کی تعلیمی, سیاسی, سماجی, اور ملی خدمات پر روشنی ڈالی محترم مشتاق ایم اے سر نے ساتھی نہال احمد صاحب , مرحوم بلند اقبال صاحب وجملہ مرحوم انجمن تعلیم جمہور, ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف اور طلباء و طالبات کے لیے رقت آمیز دُعائے مغفرت کی اسی طرح دوپہر کی شفٹ میں محترم عزیزالرحمان سر نے دُعائے مغفرت کی ہیڈ ماسٹر شاہد سر صاحب و اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر الطاف فاروق سر کی سرپرستی میں دُعائے مغفرت کی یہ تقریب انجام پذیر ہوئی کوآرڈینیٹر فیضی محمد آمین سر , رکن انجمن امتیاز احمد صاحب اور مزمل ڈگنیٹی صاحب اس تقریب میں بنفس نفیس موجود تھے
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق