اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ رائے گڑھ وسوشل سوسائٹی موربہ کے زیر اہتمام شاندار کرئیر گائیڈنس کاپروگرام

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ رائے گڑھ وسوشل سوسائٹی موربہ کے زیر اہتمام شاندار کرئیر گائیڈنس کاپروگرام 
رائے گڑھ( موربہ ) مورخہ 27فروری کو صبح ٹھیک گیارہ بجے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 ہائی اسکول شاخ رائے گڑھ و سوشل سوسائٹی موربہ کے اشتراک سے ایس ایس ہائی اسکول وجونئر کالج میں  ایک شاندار کرئیر گائیڈنس کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کی صدارت اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و ریاستی جنرل سیکریٹری عالی جناب ساجد نثار سر نے کی افتتاحی پروگرام کی ابتدا جونیئر کالج کی طالبہ شیخ زرین فاطمہ کی تلاوت کلام سے پروگرام کا آغاز ہوا رائے گڑھ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ہائی اسکول شاخ کے ضلعی صدر چاند سر نے مہمانوں کا تعارف کیا اسکول کے اے او محترم آصف پلوکر سر اور اسکول کے پرنسپل محترم خالد خان سر نے گل ہائے عقیدت و مومنٹو پیش کرکے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔پروگرام کے اغراض و مقاصد محترم چاند سر نے پیش کیئےممبئ رتنا گیری بھیونڈی کھیڑ داپولی مالیگاوں سے مہمانان کرام نے تشریف فرما کر اس پروگرام کو رونق بخشی اور بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائی اور اپنے زرین خیالات سے نوازہ۔سوشل سوسائٹی موربہ کے سکریٹری اسلم راوت صاحب جوائنٹ سیکرٹری عبدالقادر ہرنیکر صاحب یعقوب چلوان صاحب اور دیگر اراکین انتظامیہ بہ نفس نفیس شریک تھے مالیگاوں سے محترم ساجد نثار سر جنرل سیکریٹری وبانی اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ اور قریشی سلیم خاں سر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ مالیگاوں کے نائب صدر داپولی سے شوکت مہاتے سر کھیڑ سے سمیع مومن سر  (سنگھ کے ریاستی نائب صدر) اور اخلاق ساونت سر (ریاستی رابطہ کار) ،رائے گڑھ ضلع پرائمری یونٹ کے صدر خلیل بہور صاحب جنرل سکریٹری عبدالقادر ہرنیکر صاحب اور آصف دفعدار صاحب (ریاستی نائب صدر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ )بہ نفس نفیس شریک تھے بھیونڈی سے آئے ہوئے مہمان جناب شیخ ذکی سر نے اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا سمیع مومن سر نے بھی اپنے زرین خیالات پیش کیے۔ کالسیکر زکریا سر نے اردو کی ڈیجیٹل ایپ ڈیجیٹل اسکول کے نام سے شروع کی اس شاندار کارکردگی پر صدر جلسہ ساجد نثار سر کے دست مبارک زکریا سر کا شاندار استقبال کیا گیا۔صدر جلسہ ساجد نثار سر نے حالات حاضرہ سے طلباء وطالبات کو آگاہ کیا اور حوصلہ دیا کہ حالات کیسے بھی ہوں ہمیں اس کا مقابلہ کر کے منزل مقصود تک پہنچنا ہے۔ سوشل میڈیا پر سب خبریں صحیح نہیں رہتی خبریں وائرل ہوتی ہیں اور  کشمکش میں ڈالتی ہے لہذا آپ صرف اسٹڈی کیجئے امتحان کے متعلق مسائل کو لیکر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی حکومت سے نمایندگی جاری ہے۔ بہر حال تعلیم ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جس ہم اپنے مستقبل کو روشن و تابناک بنا سکتے ہیں۔ممبئی کرئیر گائیڈنس کونسلرس کی "ٹیم امید" نے مسلسل تین گھنٹے تک پروجیکٹر کے ذریعے سے طلباء وطالبات کی زبردست رہنمائی کی ۔پروگرام کی نظامت کے فرائض بہت ہی شاندار انداز میں رائے گڑھ ضلع ہائی اسکول شاخ کے جنرل سیکریٹری کالسیکر زکریا سر اور جوائنٹ سیکرٹری انصار خاں سر نے انجام دیئے رائے گڑھ ضلع کے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے صدر چاند سر کے رسم شکریہ سے پروگرام کااختتام  ہوا۔

ليست هناك تعليقات: