مالیگاؤں فریش بلڈ ڈونرس اکٹیو نیٹ ورک کی ہیلپ لائن کا باقاعدہ ہوا آغاز

*خون کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اسی لئے آج بھی انسانیت زندہ ہے (خالد سرحدی)*

*خون کے ضرورتمند سب سے پہلے اپنے رشتہ داروں اور قریبی لوگوں سے رجوع ہو (محی الدین لڈو بلڈر)*

*مالیگاؤں سینٹرل میں ملٹی اسپیشلسٹ ہاسپٹلس کے ساتھ مزید بلڈ بینک قائم کرنے کی ضرورت ہے (نفیس میتھا)*
مالیگاؤں فریش بلڈ ڈونرس اکٹیو نیٹ ورک کی ہیلپ لائن کا باقاعدہ ہوا آغاز

مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر میں پرائیویٹ ہاسپٹلس کا جال بچھ رہا ہے. لیکن آج بھی شہر میں بڑے پیمانے پر ملٹی اسپیشلسٹ ہاسپٹل کی کمی ہے. مریضوں کو علاج کیلئے بیرون شہر کا رخ کرنا پڑتا ہے. اسی طرح سے شہر میں مزید بلڈ بینک کی بھی ضرورت ہے. جب کبھی کسی بھی مریض کو مخصوص اور فریش خون کی فوری ضرورت ہوتی ہے تو اس وقت مریض اور اس کے اہل خانہ کو تکالیف کر سامنا کرنا پڑتا ہے. 

ان سب حالات کو محسوس کرتے ہوئے شہر کے مخلص اور قوم و ملت کا درد رکھنے والے نوجوانوں نے "مالیگاؤں فریش بلڈ ڈونرس اکٹیو نیٹ ورک" نام سے ایک ہیلپ لائن کا آغاز کیا. یہ پروگرام بروز اتوار 28 فروری 2021 کو شام چار بجے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی عوامی رابطہ آفس پر منعقد کیا گیا. اس رابطہ آفس سے بلڈ ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے. 

اس موقع پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زمہ داران کی جانب سے شہر میں گزشتہ کئی برسوں سے بلڈ سروسیس میں خاموش خدمات انجام دینے والے افراد کا استقبال کیا گیا. نیز ان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا. نیز مہمانان کرام نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا. 

خالد سرحدی (معروف سوشل ورکر)  نے کہا کہ خون کو کوئی مذہب نہیں ہوتا اسی لئے تو آج بھی انسانیت زندہ ہے. جب کبھی کسی بھی انسان کو خون کی ضرورت ہوتی ہے تو اس وقت یہ نہیں دیکھا جاتا کہ خون دینے والا کون ہے بلکہ انسانیت کے ناتے لوگ خون دینے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں.

محی الدین لڈو بلڈر نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہیں اور خون کا عطیہ کرنے والوں کی کم ہوگئی ہے. انھوں نے کہا کہ جب کبھی کسی بھی مریض کو خون کی ضرورت ہو تو سب سے پہلے اپنے رشتہ داروں اور قریبی لوگوں سے رجوع ہو بعد میں بلڈ بینک اور اداروں سے رابطہ قائم کریں.

نفیس میتھا (کامگار یونین سینا صدر) نے اپنی گفتگو میں ایسے واقعات بیان کئے جن میں مریضوں کی جان صرف خون وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے واقع ہوئی اور مخصوص گروپ کے خون کی تلاش میں کئی کئی دن نکل گئے. انھوں نے کہا کہ آج مالیگاؤں شہر کو ملٹی اسپیشلسٹ ہاسپٹل کے ساتھ مزید بلڈ بینک قائم کرنے کی ضرورت ہے.

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے سیکرٹری عمران راشد (معروف ناظم مشاعرہ )نے نظامت کے دوران اس جانب بھی اشارہ کیا کہ شہر میں کبھی بھی سیاسی لیڈران نے خون کا عطیہ نہیں دیا اور نہ ہی کسی بھی پارٹیوں نے اس جانب پہل کی. مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ اور شہر کے دیگر بلڈ ڈونرس گروپ کی کوششوں سے "مالیگاؤں فریش بلڈ ڈونرس نیٹ ورک" کا قیام عمل میں آیا. 

اس تقریب میں احتشام بیکری والا (صدر, ایم ڈی ایف), شریف منصوری (مقامی صدر,  سماجوادی پارٹی), ماسٹر صابر احمد ( نائٹ صدر ایم ڈی ایف) واحد کامریڈ (نائب صدر,  یانتر ماگ کامگار شنگھٹنا),  زبیر بھائی (سوشل ورکر),  رئیس عثمانی (سیکرٹری, ایم ڈی ایف), ببو ماسٹر (صدر, ٹیلر یونین) اور دیگر سرکردہ نوجوانوں نے شرکت کی.

کوئی تبصرے نہیں: