رسائٹ اکیڈمی اور اقلیتی فلاح بہبود فاونڈیشن مالیگاؤں کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ

رسائٹ اکیڈمی اور اقلیتی فلاح بہبود فاونڈیشن مالیگاؤں کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ
(پریس ریلیز) مذکورہ ادارے کے زیر اہتمام دو ہفتے کی ٹریننگ کے بعد طلباء کے درمیان اسکالرشپ اگزام بروز اتوار ٢٨فروری ٢٠٢١ رائل کالج آف فارمیسی کے پرسکون اور پرفضاء مقام پر منعقد کیا گیا. اس اگزام میں لڑکیاں 64 اور لڑکے 46 کل ملا کر 110 طلباء و طالبات نے شرکت کرکے اپنی ذہنی استبداد کا مظاہرہ کیا. اس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو رسائٹ اکیڈمی کی جانب سے *دو ہزار روپے سے لےکر بیس ہزار* روپے تک کی تعلیمی اسکالرشپ دی جائے گی. اور اسی نسبت سے IT کے مختلف کورسیس میں داخلہ بھی دیا جائے گا..
کشادہ کمروں میں ایک گھنٹہ امتحان دینے کے بعد ان شریک طلباء ایک تربیتی پروگرام میں شرکت کی. اس تربیتی پروگرام کا آغاز حافظ غفران اشرفی صاحب کی تلاوت سے ہوا. بعد از جمہور ہائی اسکول کے معاون معلم جناب اعجاز صدیقی سر نے طلباء کے روبرو حالات سے نمٹنے کا گُر بتایا. اسی طرح حافظ غفران اشرفی صاحب نے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی اہمیت پر زور دیا. رائل کالج فارمیسی کے پروفیسر عبدالرحمن بخشی سر نے مختلف کیرئیر کی رہنمائی کی، ساتھ ساتھ *مقصد کے تعین* پر خصوصی بات کی. رسائٹ ٹوڈے یوٹیوب چینل کے چیف کاشف سمن سر نے رسائٹ اکیڈمی کا اجمالی تعارف پیش کیا کمپیوٹر گیمس بنانے کی مہارت، ڈیجٹل مارکیٹنگ میں ہنرمندی کا خلاصہ پیش کیا. رسائٹ اکیڈمی کے انچارج رئیس سر نے IT کورس کی ضرورت اہمیت اور افادیت اور روزگار سے کس طرح منسلک ہوں، کی وضاحت کی. حافظ غفران صدیقی صاحب کی دعا پر یہ پروگرام اپنے اختتام تک پہنچا.
سبھی طلباء وطالبات کو خصوصی رائل کالج کیمپس کا دورہ کرواتے ہوئے کیمپس کی سہولیات سے متعارف کروایا گیا۔
اس تربیتی ورکشاپ کا کی کامیابی کے میں خاتون سوسائٹی کے چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر، رائل کالج فارمیسی کالج کے تدریسی و غیر تدریس عملہ معاون و مددگار رہا. اقلیتی فلاح بہبود فاونڈیشن اور رسائٹ اکیڈمی کے صدر و اراکین مذکورہ صاحبان کا شکریہ ادا کرتی ہے. ساتھ ہی ساتھ اس پروگرام میں شریک تمام طلباء و طالبات کے بھی ممنون و مشکور ہیں.
اس کے علاوہ اس پروگرام کو کامیاب کرانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اسماعیل سر، فہیم شاہ، سعد شاہد، محمد طلحہ, جنید سہارا، زاہد امین سر، کا بھی شکریہ ادا کیا جاتا ہے.

ليست هناك تعليقات: