مورخہ 6 مارچ بروز سنیچر صبح ساڑھے گیارہ بجے مسجد حمیدیہ بڑا قبرستان کے فوقانی ہال میں جمعیة علماء ضلع ناسک کا انتخاب مولانا محمد ذاکر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماء مہاراشٹر کی زیرِ صدارت عمل میں آیا قاری مختار احمد ملی کی تلاوت اور قاری شہباز کی نعت سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔جمعیة علماء ہند کی خدمات اور تاریخ کے حوالے سے مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی صاحب ناظمِ تنظیم جمعیة علماء مہاراشٹر نے تفصیلی گفتگو فرمائی ۔ حافظ انیس اظہرؔ ملّی نے الیکشن آفیسر کی ذمہ داری نبھاتے ہوۓ سب سے پہلے دستورِ اساسی کی روشنی میں انتخابی عمل کی تفصیلات شرکاۓ میٹنگ کے گوشِ گزار کیں اور سوالات پر بروقت وضاحت پیش کی اس کے بعد شہر اور ضلع کی 6 اصحاب الراۓ شخصیات میں جمعیة کی آئندہ تین سالہ میعاد کیلئے کو آپ ممبران کے طور پر مفتی حسنین محفوظ نعمانی ، قاری الطاف حسین ملّی ، مفتی احتشام اشاعتی ، مولانا حافظ سعید ابن مولانا حسین احمد ملی ، مولانا محمد عثمان صاحب امام و خطیب نگینہ مسجد منماڑ ، مولانا سفیان جمالی صدر ابناۓ قدیم مدرسہ اسلامیہ کے نام کا اعلان کیا اور شرکاۓ میٹنگ کی منظوری لی اس کے بعد جمعیة علماء ضلع ناسک کی آئندہ تین سالہ میعاد کیلئے مفتی آصف انجم ملی ندوی صاحب کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا۔اسی طرح نائب صدور میں مولانا محمد حسن ملّی کیمپ ، مولاناسلیم صاحب سڈکو ناسک ، مولانا عقیل ملّی ناندگاؤں ، مولانا کامل منماڑ ، بطورِ جنرل سکریٹری مولانا جمال ناصر ایوبی جبکہ جوائنٹ سکریٹریز میں عتیق سر آئیڈئل ، مولانا محمود صاحب ایولہ ، مولانا ابراہیم ملّی سٹانہ ، نیز بطورِ خازن قاری عبداللہ فیصل گائیڈ کا انتخاب کثرتِ راۓ سے عمل میں آیا۔
بحیثیت آبزرور اور صوبائی الیکشن کمیٹی مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی صاحب ناظمِ تنظیم جمعیة علماء مہاراشٹر اور قاری محمد ایوب صاحب خازن جمعیة علماء مہاراشٹرتشریف فرما تھے۔
واضح ہو کہ اس انتخابی میٹنگ میں ضلع ناسک کے تمام تعلقوں سےجمعیة علماء کے عہدیداران اور ارکانِ منتظمہ کثیر تعداد میں شریک تھے۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق